دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

اب اس کا نکاح درمیان عدت طلاق کے ہوسکتا ہے یانہیں؟۲اور یہ نکاح اول جو نابالغی میں بلااستر ضا باپ کے ہوا،جائز تھا یا نہیں؟فقط،اس قوم میں نابالغ لڑکیوں کا نکاح نابالغ لڑکوں کے ساتھ بولایت اکثر ہوتا ہے اور حالتِ ببلوغ تك پہنچنے سے پہلے کسی مخالفت سے طلاق ہوجاتی ہے،۳اس صورت میں عدت طلاق کی لازم آتی ہے یانہیں؟۴اور مہر کس قدر دلایا جاسکتا ہے؟۵بحالت خلوت صحیحہ اور مجامعت کے کیاحکم ہے؟۶اور بحالت طلاق اس کا کیاحکم ہے؟۷اگر بحالت لازم آنے عدت کے نکاح ہوجائے اور وہ اپنے خاوند سے علیحدہ رہ کر تین ماہ تمام کرے تو یہ نکاح صحیح رہے گا یا پھر نکاح کرنا چاہئے؟فقط

الجواب:

نکاح اول کہ بے اجازت پدر چچا نے خود کردیا تھا اجازت پدر پر موقوف تھا،اگر اس نکاح کے بعد اس نے کوئی لفظ نامنظوری اور رد کرنے کا کہاتھا تو باطل ہوگیا اور زن وشوہر میں کوئی علاقہ نہ رہا تھا،اس کے بعد جو رخصت ہوئی محض حرام ہوئی اور جو مجامعت ہوئی نری زنا ہوئی فان الاجازۃ لاتلحق المفسوخ(کیونکہ فسخ شدہ کو اجازت لاحق نہیں ہوتی۔ت)طلاق کی کوئی حاجت نہیں نہ اس فراق کی عدت اذلانکاح فلاطلاق فلاعدّۃ(اس لئے کہ نکاح ہی نہیں ہوا تو طلاق اور عدت کا ہے کی۔ت)جس وقت چاہے نکاح کرے اور اگر نکاح کے بعد قبل اظہار نامنظوری باپ نے کوئی لفظِ منظوری کہا یا بھائی کے اصرار سے لڑکی کو رخصت کردیا(کہ رخصت کردینا بھی صحتِ نکاح کو کافی ہے جبکہ نامنظوری نہ ظاہر کرچکا ہو)تو اب یہ نکاح صحیح ہوگیا اور یہ طلاق طلاق ہوئی اور اس کی عدت لازم ہے،عدت گزرنے سے پہلے جو نکاح کیا جائیگا باطل محض ہوگا،نابالغ لڑکا اہلِ طلاق نہیں،نہ اس کے دئے سے طلاق ہوسکتی ہے نہ اس کی طرف سے اس کا ولی طلاق دے سکتا ہے،ببلوغِ پسر سے پہلے جوبوجہ مخالفت طلاق دلوالیتے ہیں محض باطل ہے،نہ اس کی عدت ہے نہ اس کے بعد دوسرے سے نکاح کسی طرح حلال ہوسکتا ہے، ہاں عاقل بالغ جو طلاق دے اگر قبل خلوت صحیحہ دی نصف مہر لازم آئے گا اور بعد خلوت صحیحہ دی تو پھرپورا مہر،عدت کے اندر نکاح محض باطل ہے وہ نکاح ہی نہ ہوگا اگرچہ عدت تك اس دوسرے مرد سے جدا رہے،بعد ختم تحصیل زوجیت کے لئے دوبارہ نکاح فرض ہوگا ورنہ زنا ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٧٤:                       مسئولہ مولوی عبدالرشید صاحب مدرس اول مدرسہ اکبریہ          ٢٨ربیع الآخر ١٣١٦ھ

کیافرماتے ہیں علما ئے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بی بی سے کہا کہ اگر تو میکے سے میرے گھر نہ آئی تو تجھ کو طلاق دے دوں گا،عورت دوبرس اپنے میکے میں رہی،پھر اس عورت نے دوسرے مرد کے ساتھ نکاح ثانی کرنے کا قصد کیا،شوہر نے کہا کہ میں نے تجھے طلاق نہیں دی تو نکاح کیسا کرتی ہے اگر مجھ کو سو١٠٠روپےدے تو میں تجھے طلاق دے دوں،عورت نے سو١٠٠ روپے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن