30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حقیقۃ لم تجب العدۃ [1]اھ وانظر ما کتبنا علی رد المحتار۔ |
تو اس صورت میں عدت لازم نہ ہوگی اھ یہاں ردالمحتار پر میرا حاشیہ دیکھو۔(ت) |
مسئلہ٦٠:ازموضع دیورنیا ضلع بریلی مسئولہ عنایت حسین صاحب ٢٩رجب ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مطلقہ عورت کی عدت تین ماہ ہو یا زائد؟
الجواب:
مطلقہ اگر حاملہ ہوتو عدت وضع حمل ہے۔اور اگر نابالغہ ہو یا کبرسن کے سبب اب حیض نہیں آتا تو عدت تین ماہ ہے ورنہ تین حیض خواہ دومہینے ہوں یامثلًا دو برس میں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٦١: از قصبہ میترانوالی ڈاکخانہ گلکہرریلوے ضلع گوجرانوالہ مرسلہ میاں امیر احمد صاحب ٧محرم الحرام ١٣٠٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے عورت مطلقہ کو بلانکاح دو سال تك اپنے گھر میں رکھا بلکہ اس سے اولاد بھی ہوئی پھر وہ شخص فوت ہوگیا تو اس کے برادر حقیقی نے اس عورت کے ساتھ بغیر عدت گزرے نکاح کرلیا اس عورت پر عد ت لازم ہے یانہیں؟بعض کہتے ہیں کہ زنا کی کوئی عدت نہیں اور بعض کہتے ہیں وہ مثل عورت خاوند کے دو سال تك رہے واسطے استبراء رحم کے عدت لازم ہے بینواتوجروا(بیان کیجئے اجر پائیے)
الجواب:
اگروہ دونوں ایك مکان میں مثل زن وشوہر رہتے اور باہم انبساط زوج وزوجہ رکھتے،مرد اسے بیبیوں کی طرح رکھتا،عورت اس کے پاس ازواج کی مانند رہتی تو وہ دونوں شرعًا زوج و زوجہ ہی سمجھے جائیں گے یہاں تك کہ جس نے ان کی یہ حالت دیکھی اسے قاضی شرع کے حضور زن و شوہر ہونے پر گواہی دینی حلال اگرچہ نکاح ہوتے نہ دیکھا ہو،ہدایہ میں ہے:
|
اذارأی رجلا وامرأۃ یسکنان بیتا وینبسط کل واحد منھما الی الاٰخر انبساط الازواج وسعہ ان یشھد انھا زوجتہ[2]۔ |
جب کوئی شخص مرد و عورت کو ایك مکان میں رہتے ہوئے اور خاوند بیوی والی بے تکلفی کے طور پر دونوں کو رہتے ہوئے دیکھے تو ایسے شخص کو جائز ہے کہ وہ شہادت دے کہ یہ دونوں خاوند بیوی ہیں(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع