دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

عورت کے لئے حد صغر ٩ سال کی عمر تك ہے اس سے کم عمر میں جوانی ہر گز نہیں ہوتی،اس کے بعد ١٥ سال کی عمر تك احتمال ہے اگر آثارِ ببلوغ حیض آنا یا احتلام ہونا یا حمل رہ جانا پایا جائے تو بالغہ ہے ورنہ جب ١٥ سال کامل کی عمر ہوجائے گی جوانی کا حکم کردیں گے اگرچہ آثار کچھ ظاہر نہ ہوں بہ قال وعلیہ الفتوی کما فی الدر وغیرہ من الاسفار الغر(یہی کہا اور اسی پر فتوی ہے جیسا کہ در وغیرہ مشہور کتب میں ہے۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٥٣:                       از ٹھاکر دوارہ ضلع مرادآباد بازار گنج مرسلہ نجیب اﷲ صاحب عطار                                 ٩ شوال ١٣٣٧ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس بارہ میں کہ ایك عورت کو اس کے خاوند نے اپنے گھر سے نکال دیا اور کہہ دیا کہ تجھ کو نہیں رکھتا،یہاں تك کہ اس عورت نے اپنے خاوند کے ڈرانے کی غرض سے خود کشی کا قصد کیا اور کچہری سے بجرم خودکشی تیس روپیہ جرمانہ عورت پر ہوئے،اس کے خاوند کو کچھ سروکار نہ ہوا بلکہ کچہری میں بیان کیا کہ میں نے عورت کو چھوڑدیا مجھ سے کچھ غرض نہیں،اس روز سے وہ عورت دوسرے مرد کے پاس ہے،اس کے خاوند سے چند بار کہا گیا کہ عورت اپنی کو طلاق دے،وہ کہتا ہے میں طلاق کو نہیں جانتا میں نے عرصہ پانچ سال کا ہوا چھوڑ دیا۔اب نکاح دوسرے آدمی کے ساتھ جس کے ساتھ وہ رہتی ہے جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

اگر واقعی کچہری میں اس نے وہ الفاظ کہے کہ"میں نے اس کو چھوڑ دیا"تو اسی وقت سے طلاق ہوگئی،اس وقت سے اگر تین حیض شروع ہوکرختم ہوگئے تو دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے اور اگر ابھی ختم نہ ہوئے تو جب ختم ہوجائیں اس کے بعد کرسکتی ہے اور یوں جو عزیزوں کے یہاں رہتی ہے یہ حرام ہے،اور وہ جو اس نے کہا"پانچ برس سے چھوڑچکا ہوں"اس کا اعتبار نہیں اگرچہ کچہری میں"چھوڑنے"کا لفظ پہلے کہا تھا تو جب سے عدت ہے اور اگر یہ لفظ پانچ برس سے چھوڑنے کا پہلے کہا تھا تو جب سے ہے غرض جو لفظ کہا ہو اس کے بعد تین حیض شروع ہوکر ختم ہونا درکار ہے بغیر اس کے دوسری جگہ نکاح حرام ہے،وھو تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٥٤:                        از میونڈی ڈاکخانہ شاہی ضلع بریلی مرسلہ سید امیر عالم حسن صاحب                                ١٦ شوال ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عدت بیوی کی کتنی ہے اور مطلقہ کی کتنی؟

الجواب:

حاملہ کی عدت وضع حمل ہے مطلقہ ہو یا بیوہ،اور غیر حاملہ بیوہ کی عدت اگر خاوند کسی مہینے کی پہلی شب یا پہلی تاریخ میں مرا اگرچہ عصر کے وقت،چار مہینے دس دن ہیں یعنی چار ہلال اور ہوکر اس


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن