دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

کے اندر ہے یا باہر؟طلاق ہوا یانہیں؟

الجواب:

صورت مذکورہ میں وہ اسے ماں اور اسے بیٹا کہنے سے دونوں گنہگار ہوئے،

قال اﷲتعالٰی وَ اِنَّہُمْ لَیَقُوۡلُوۡنَ مُنۡکَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُوۡرًا ؕ[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا کہ بیشك لوگوں کا(بیوی کو ماں بہن کہنا)بری بات اور جھوٹ ہے(ت)

مگر نکاح میں کچھ فرق نہ آیا،اور پستان منہ میں لینا تو کوئی چیز نہیں،اگر دودھ پی بھی لیتا تو وہ پینا حرام ہوتا،مگرنکاح میں اس سے خلل نہ آتا کہ ڈھائی برس کی عمر کے بعد دودھ سے حرمت نہیں ہوتی اور دونوں کو جدا رہنے کی کوئی حاجت نہیں،وہ بدستور زوج و زوجہ ہیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٤٧:                       از درؤ ضلع نینی تال مرسلہ عبدالعزیزخاں                     ١٥رمضان المبارك ١٣٣٦ھ

زید کی عورت نے بحالتِ غصہ زید سے کہا کہ تمہارے نزد یك میری،ایك بال زیرِ ناف کے برابر بھی قدر نہیں۔اس پر زید نے ازراہِ تمسخر اس سے یہ کہا کہ میں تجھ کو اپنے باپ اور دادا سے زیادہ سمجھتا ہوں۔ایسی حالت میں زید پرظہار کا حکم لازم آتا ہے یانہیں؟

الجواب:

یہ لغو ومہمل الفاظ ہیں انہیں ظہار یا کفارے سے کوئی تعلق نہیں فتاوی امام قاضی خاں میں ہے:

التشبیہ بالرجل ای رجل کان لایکون ظہارا[2]۔

عورت کو کسی بھی مردسے تشبیہ دینا ظہار نہیں ہوتا۔(ت)

بدائع ونہر میں ہے:

من شرائط عــــہ الظہارکون المظاھر بہ

ظہار کی شرائط میں سے یہ ہے کہ ظہار میں جس سے تشبیہ

 

عــــہ:لکن مافی العالمگیریہ فیہ تفصیل حیث قال لامرأتہ علی کظہر[3]الخ۔

عــــہ:لیکن عالمگیری میں اس کے متعلق تفصیل ہے جہاں انہوں نے بیان کیا کہ کوئی بیوی کو کہے تو مجھ پر پیٹھ کی طرح الخ(ت)

 


 

 



[1] القرآن ٥٨/٢

[2] فتاوی قاضی خاں کتاب الظہار نولکشور لکھنؤ

[3] فتاوی ہندیۃ الباب التاسع فی الظہار نورانی کتب خانہ پشاور ١/٥٠٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن