دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

علیہ تابید[1]۔

تشبیہ دینے کوظہار کہتے ہیں۔(ت)

اور عورت تو اگر اعضائے شوہر کو بھی اپنے محارم کے اعضاء سے تشبیہ دے تو شوہر اس پر حرام نہیں ہوجاتا

کما فی الدرالمختار وظہارھاعــــہمنہ لغو فلاحرمۃ٢ [2]اھ۔

جیسا کہ درمختار میں ہے کہ عورت کاخاوند کو اپنے محرمات کے ساتھ تشبیہ دینا لغو کلام ہے اس سے حرمت نہ ہوگی(ت)

پس جبکہ اس کا قول خود اپنے حق میں مؤثر نہ ہوا تو حق شوہر میں کیا تاثیر کرے گا اور اپنے اعضاوعادات محارم شوہر سے تشبیہ دے گی تو کیونکہ اس پر حرام ہوجائے گی اور سبب کفارہ،ظہار ہے جب ظہار نہ پایا گیا تو کفارہ کہاں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٤٦:                        از گوڈھوا ضلع پلاموں مرسلہ محمد اسمٰعیل صاحب سود اگر چرم        ١٠جمادی الآخرہ ١٣٣٦ھ

ایك شخص اہل اسلام نے اپنے گھر میں میاں بی بی سے جھگڑا اور غصہ کی حالت میں یہاں تك بیتاب ہوگیا کہ اپنی بی بی کو ماں کہہ بیٹھا اور اس کا سینہ منہ میں رکھ لیا اور بی بی نے بھی غصہ کی حالت میں کہا کہ اگر تو مجھ کو ماں کہتا ہے تو میں بھی تجھ کو بیٹا کہتی ہوں،بعد اس جھگڑے کے جب ان دونوں کاغصہ رفع ہوا تو اپنے اس کلام اور اس فعل سے نہایت نادم وشرمندہ ہوئے اور کہنے لگے کہ ایسا نہ ہو کہ اس کے مواخذہ میں ہم دونوں گنہگار ہوں،اور اسی وقت کھانا پینا اٹھنا بیٹھنا سب علیحدہ کرلیا،اب وہ اس بات کے خواہشمند ہیں کہ اس بارے میں مطابق حکم خدا اور رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے علمائے دین کیا فتوی دیتے ہیں،آیا میاں بی بی ہیں یا نہیں؟اور یہ بھی دریافت کیا گیا ہے کہ بی بی کا دودھ شوہر کے منہ میں نہیں آیا تو بی بی نکاح

عــــہ:علی قولہ محمد المصحح المفتی بہ قال فی العالمگیریۃ لاتکون المرأۃ مظاھرۃ من زوجھا عند محمد رحمہ اﷲ تعالٰی والفتوی علیہ وھوالصحیح کذافی السراج الوھاج [3]١٢ مفتی اعظم

عــــہ:یہ مسئلہ امام محمد کے تصیح شدہ اور مفتیٰ بہ قول پر ہے فتاوی ہندیہ میں ہے امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك عورت اپنے شوہر سے مظاہر نہیں ہوتی،فتوی اسی پر ہے اور یہی صحیح ہے جیسا کہ سراج وہاج میں ہے١٢مفتی اعظم(ت)

 


 

 



[1] درمختار باب الظہار مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٤٨

[2] درمختار باب الظہار مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٤٩

[3] فتاوی ہندیہ الباب التاسع فی الظہار نورانی کتب خانہ پشاور ١/٥٠٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن