30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واما"الحسبان"ففی مثل الکلام انما یرادبہ التحقیق للتشبیہ لانفیہ عن نفس الامر کمن اراد الامتناع عن تناول شئی یقول احسبہ علی کالخنزیر فانما یرید انہ محرم علیہ کمثلہ،بخلاف مااذا قیل لہ اطلقت امرأتك فقال عدھا او احسبھا مطلقۃ حیث لایقع وان نوی وکذااحسبی انك طالق [1]کمافی الخانیۃ فانہ ظاہر فی نفی الطلاق فی نفس الامروالفرق بینھما لایخفی علی من عرف العرف فافھم واعلم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
"سمجھنا اور خیال کرنا"اگر ایسے کلام میں ہوتو اس سے تشبیہ کو ثابت کرنا مقصود ہوتا ہے اور واقع سے اس کا انتفاء مراد نہیں ہوتا،جس طرح کوئی شخص کسی چیز کو لینے سے انکار کرتے ہوئے کہے کہ اس کو میں اپنے لئے خنزیر سمجھتا ہوں تو اس سے اس چیز کا اس پر قطعًا حرام ہونا مراد ہوتا ہے جس طرح خنزیر حرام ہے،اس کے برخلاف طلاق کے معاملہ میں جب کوئی پوچھے کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے،تو جواب میں یوں کہے"تو طلاق شمار کرلے،یا کہے تو اس کو مطلقہ خیال کرلے"تو یہاں طلاق نہ ہوگی اگرچہ وہ طلاق کی نیت سے کہے اور یوں ہی حکم ہے اگر بیوی کو کہے کہ تو اپنے آپ کو طلاق والی سمجھ لے،جیسا کہ خانیہ میں مذکور ہے،کیونکہ یہاں یہ الفاظ ظاہری طور پر طلاق کے وقوع میں نفی پر دلالت کرتے ہیں اور دونوں مقاموں میں ان الفاظ کا فرق عرف کو جاننے والے پر مخفی نہیں ہے،سمجھو اور غور کرو۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
اور اگر کچھ نیت نہ تھی یا اعزازواکرام خواہ الفت ومحبت کی نیت تھی یعنی اپنی بہن کے برابر عزیز یا پیاری جانتا ہوں تو یہ الفاظ لغو و فضول ہیں عورت بدستور عورت اور کفارہ وغیرہ کچھ دینا نہیں مگر اگر اس وقت کی گفتگو وحالت شاہد ہو کہ یہ الفاظ اس نے بلانیت یا بہ نیت اعزاز و محبت نہ کہے تھے تو حاکم اس دعوے کو نہ مانے گا تو عورت اسے قبول کرسکتی ہے،
|
فان المرأۃ کالقاضی کما فی الفتح وغیرہ[2]،وفی الدر المختار ان نوی بانت علی مثل امی اوکامی وکذالو حذف"علیّ"خانیۃ،برااوظھارااوطلاقا صحت
|
کیونکہ عورت اس معاملہ میں قاضی کا حکم رکھتی ہے جیسا کہ فتح وغیرہ میں ہے،اور درمختار میں ہے اگر بیوی کویوں کہا کہ تو مجھ پر میری ماں کی مثل یا میری ماں کی طرح ہے،اور یونہی اگر"علیّ"(مجھ پر)کا لفظ حذف کرکے کہا ہو،خانیہ۔ان الفاظ سے اگر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع