30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی تنویر الابصار فیحرم وطؤھا علیہ ودواعیہ حتی یکفر فان وطی قبلہ استغفر وکفر للظھار فقط ولایعود قبلھا[1]الخ وفیہ الکفارۃ تحریررقبۃ فان لم یجد صام شھرین متتا بعین قبل المسیس،فان عجز اطعم ستین مسکینا کالفطرۃ او قیمۃ ذٰلك وان غداھم و عشاھم جاز [2]اھ ملخصا، وفی الدر لو قیدہ بوقت سقط بمضیہ [3]اھ فی ردالمحتار کفارۃ بحر٤[4]اھ وفی الدر للمرأۃ ان تطالبہ بالوطی وعلی القاضی الزامہ بہ بالتکفیر دفعاللضرر عنھا بحبس او ضرب الی ان یکفر او یطلق [5]اھ ملخصًا۔ |
تنویر الابصار میں ہے:ظہار کرنے والے پر بیوی سے وطی اور اس کے دواعی حرام ہوجاتے ہیں تا وقتیکہ وہ کفارہ دے،اگر اس نے کفارہ سے قبل وطی کرلی تو توبہ کرکے صرف ظہار کا کفارہ دے اور پھر کفارہ سے قبل ایسا نہ کرے الخ،اور اسی میں ہے ظہار میں کفارہ غلام کو آزاد کرنا ہے،اگر یہ نہ ہوسکے تو پھر وطی سے قبل دو ماہ کے روزے مسلسل پورے کرے،اگر یہ بھی نہ ہوسکے بلکہ عاجز ہوتو پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا دے ہر مسکین کو صدقہ فطر کی مقدار دے یا اسکی قیمت دے،اگر صبح وشام دو وقت کا کھانا پیٹ پھر کر کھلادے تو جائز ہے اھ ملخصًا،اور درمختار میں ہے اگر ظہار کو کسی مقررہ وقت کے ساتھ مقید کیا ہو تو اس وقت کے گزرجانے پر ظہار ختم ہوجائیگااھ اس پر ردالمحتار میں ہے کہ اگر اس مقررہ وقت کے اندر جماع کرنا چاہے تو کفارہ دئے بغیر جائز نہیں بحر اھ اور درمختار میں ہے کہ ظہار میں بیوی کو جماع کے مطالبے کا حق ہے لہذا قاضی خاوند کو کفارہ ادا کرنے پو مجبور کرے تاکہ بیوی کے ضرر کا ازالہ ہوسکے یوں کہ قاضی اس کو قید کرے یا سزادے یہاں تك کہ خاوند کفارہ ادا کرے یا عورت کو طلاق دے اھ ملخصًا(ت) |
ظاہر ان لفظوں سے یہی نیت تحریم و ظہار ہوتی ہے خصوصًا جبکہ ایك وقت تك اسے محدود کردیا کہ تیری حیات تك ایسا سمجھتا ہوں،اس کا حکم وہ تھا اور شاید اس نے یہ الفاظ بارادہ طلاق کہے تھے تو ظاہرًا ایك طلاق بائن ہوکر عورت نکاح سے نکل گئی کسی حد تك محدود کرکے طلاق دینا بھی طلاق دائم ہے اور وہ حد نامعتبر عــــہ
عــــہ:مسودہ میں بیاض ہے١٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع