دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

الجواب:

عورت کو یوں کہنے سے کہ تو اس شخص کی ماں بہن یا بیٹی ہے طلاق نہیں ہوتی اگرچہ بہ نیت طلاق کہے،ردالمحتار میں ہے:

انت امی بلاتشبیہ فانہ باطل وان نوی[1]۔

اگر تشبیہ کے بغیر"تو میری ماں ہے"کہا تو یہ باطل ہے اگرچہ طلاق کی نیت سے کہے(ت)

لوگوں میں اسے مشہور کرنا اور اپنے اوپر حرام سمجھنا اگر انہیں لفظوں کی بناء پر تھا تو عنداﷲ یہ بھی محض باطل کہ بربنائے غلط فہمی تھا،اسی طرح اگر اس کے بیان سے ظاہر تھا کہ یہ اقرار طلاق انہیں الفاظ کی بناء پر ہے تو عند الناس بھی طلاق نہ ہوئی،ہاں اگر بیان و قرائن سے یہ امر ظاہر نہ ہو تو مطلقہ مشہور کرنے سے عندالناس اس پر طلاق مانی جائے گی اپنے اقرار پر ماخوذ ہوگا۔فتاوی امام قاضی خاں میں ہے:

رجل طلق امرأتہ وھو صاحب برسام فلما صح قال قد طلقت امرأتی،ثم قال انی کنت اظن ان الطلاق فی تلك الحالۃ کان واقعا،قال مشائخنا رحمھم اﷲ تعالٰی حین مااقر بالطلاق ان ردہ الی حالۃ البرسام وقال قد طلقت امرأتی فی حالۃ البرسام فالطلاق غیر واقع وان لم یرد الی حالۃ البرسام فھو ما خوذبذٰلك قضاء[2]۔

کسی نے مرض برسام کی حالت میں بیوی کو طلاق دی جب تندرست ہوا تو اس نے طلاق کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ میرا گمان تھا کہ اس مرض کی وجہ سے طلاق ہوجاتی ہے،تو ہمارے مشائخ نے فرمایا کہ اقرار طلاق کے وقت اگراس نے طلاق کو مرض برسام کی طر ف منسوب کیا اور کہا میں نے اپنی عورت کو برسام کی حالت میں طلاق دی ہے تو طلاق نہ ہوگی اور اگر اس وقت اس نے طلاق کو مرض برسام کی طرف منسوب نہ کیا،تو قضاءً طلاق ہوجائے گی۔(ت)

اسی میں ہے:

صبی قال ان شربت فکل امرأۃ اتزوجھا فھی طالق

ایك نابالغ بچے نے کہا اگر میں نوش کروں تو جس عورت سے بھی میں نکاح کروں اس کو طلاق ہے

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الظہار داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٥٧٤

[2] فتاوی قاضی خاں کتاب الطلاق نولکشور لکھنؤ ٢/٢١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن