دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

ہاں اگر یوں کہا ہو کہ تو مثل یا مانند یا بجائے ماں بہن کے ہے تو اگر بہ نیت طلاق کہا تو ایك طلاق بائن ہوگئی اور عورت نکاح سے نکل گئی اور بہ نیت ظہار یا تحریم کہا یعنی یہ مراد ہے کہ مثل ماں بہن کے مجھ پر حرام ہے تو ظہار ہوگیا اب جب تك کفارہ نہ دے لے عورت سے جماع کرنا یا شہوت کے ساتھ اس کا بوسہ لینا یا بنظر شہوت اس کے کسی بدن کو چھونا یا بنگاہِ شہوت اس کی شرمگاہ دیکھنا سب حرام ہوگیا،اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ جماع سے پہلے ایك غلام آزاد کرے،اسکی طاقت نہ ہوتو لگاتار دو مہینہ کے روزے رکھے،اس کی بھی قوت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو صدقہ فطر کی طرح اناج یا کھانا دے کما امربہ المولٰی سبحٰنہ وتعالٰی فی القراٰن العظیم(جیسا کہ اﷲ سبحانہ وتعالٰی نے قرآن عظیم میں حکم فرمایا ہے۔ت)اور اگر ان میں سے کوئی نیت نہ تھی تو یہ لفظ بھی لغو ومہمل ہوگا جس سے طلاق یا کفارہ وغیرہ کچھ لازم نہ آئے گا۔ درمختار میں ہے:

ان نوی بانت علیّ مثل امی وکامی وکذا لوحذف"علیّ"خانیۃ،برا اوظہارا اوطلاقا صحت نیتہ ووقع مانواہ لانہ کنایۃ والالغا۔[1]

اگر(طلاق کی)نیت کرے گا تو بیوی بائنہ ہوجائیگی،جب یوں کہے تو مجھ پر میری ماں کی مثل یا ماں کی طرح ہے،یاحرف علیّ(مجھ پر)کو حذف کرکے کہے،خانیہ۔ان الفاظ سے کرامت زوجہ یا ظہار یا طلاق کی نیت کرے تو اس کی نیت صحیح ہوگی جو بھی نیت کرے وہی حکم ہوگا کیونکہ یہ کنایہ ہے اور اگر کوئی نیت نہ کی ہوتو یہ بات لغو ہوگی۔(ت)

ہندیہ میں خانیہ سے ہے:

ان نوی التحریم اختلف الروایات فیہ والصحیح انہ یکون ظہارا عند الکل[2]،واﷲ تعالٰی سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

اگر اس سے صرف تحریم کی نیت کی تو اس میں روایات مختلف ہیں،صحیح یہ ہے کہ سب کے نزدیك ظہار ہوگا۔

واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ٤٣:                       از کلکتہ امام باغ لین نمبر٤١ مسجدمرسلہ حافظ عزیز الرحمان صاحب                ٢٩جمادی الآخرہ ١٣١٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص طلاق کے معنی و مطالب سے آگاہ نہ ہو اور وہ بالعوض طلاق بائن کے اپنی زوجہ سے یوں کہے کہ تو ماں ہے میری،اور اس کو مطلقہ لوگوں میں مشہور کرے اور اپنے اوپر حرام سمجھے تو آیا اس شخص کی زوجہ مطلقہ ہوگی یا نہیں؟بینواتوجروا۔


 

 



[1] درمختار باب الظہار مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٤٩

[2] فتاوی ہندیہ الباب التاسع فی الظہار نورانی کتب خانہ پشاور ١/٥٠٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن