دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

 

ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے اگرچہ کھلانا حکمی ہو یعنی غلہ بمقدار فطرا نہ دے دے یا اس کی قیمت دے دے،اور اگر صبح وشام دو وقت کھانے سے مسکینوں کو سیر کردیا تو یہ جائز ہوجائیگا،جس طرح ایك ہی مسکین کو ساٹھ روز صبح وشام سیر کرکے کھلادیا تو بھی جائز ہے کیونکہ ایك مسکین کو بھی روزانہ نئی حاجت ہوتی ہے اھ ملتقطا،واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ٤١:             از متھرا محلہ کیشور پورہ مرسلہ سید مدد علی صاحب رئیس                            ١٩شعبان ١٣٠٧ھ

چہ می فرمایند علمائے دین دین ومفتیان شرع متین دریں مسئلہ کہ زید از ہندہ الفتے گیرد ودر خلوت اظہار محبت گرداند ہندہ بگوید کہ تو مرا چرا دو ست پنداری کہ حمر ازوجہ خود بداری زید در جواب او مکرر وسہ کررا ز ہندہ و پیش ہمچشماں خود بگوید کہ من در محبت تو حمرا زوجہ خود را بجائے مادر وہمشیرہ خود میدانم وترادو ست می انگارم وزید دیگر بارہم عند الاستفسار در مجمع بیان کند کہ وقتے کہ ہندہ از من پر سیدہ بود من واقعی نسبت حمرا زوجہ خود اطلاق مادروہمشیرہ کردہ ام دریں صورت حمر ادر نکاح زید ماندہ است یانہ،وحکم شرع دریں مسئلہ چیست براہ نوازش مربیانہ فتوی بہ تدقیق وتحقیق ارشاد شود۔بینوا توجروا۔

کیا فرماتے ہیں علمائے دین دین ومفتیانِ شرع متین کہ زید ہندہ سے محبت کرتا ہے اور خلوت میں اس سے اظہار محبت کرتے ہوئے،ہندہ کے اس سوال کے جواب میں کہ،تو مجھ سے محبت کیوں کرتا ہے جبکہ حمراتیری بیوی موجود ہے، دو بار بلکہ تین بارہندہ اور دوسرے حاضرین کے سامنے زید نے کہا کہ میں تیری محبت میں اپنی بیوی حمرا کو اپنی ماں بہن کی جگہ سمجھتا ہوں اور تجھے پسند کرتا ہوں،اور پھر زید ایك بار مجلس میں پوچھنے پر بیان کرتا ہے کہ جب ہندہ نے مجھ سے پوچھاتھا تو واقعی میں نے حمرا کی بابت یہ بات کہی تھی کہ وہ میری ماں بہن ہے،تو کیا اس صورت میں حمرا زید کے نکاح میں باقی رہی یانہ؟ ا س مسئلہ میں شرعی حکم کیاہے؟براہِ نواز ش تحقیق وتدقیق کے ساتھ فتوی ارشاد فرمائیں بینوا توجروا

الجواب:

در صورت مستفسرہ زید باطلاق ہمچو کلمات فساق آثم وبزہ کارست، قال تعالٰ مَّا ہُنَّ اُمَّہٰتِہِمْ ؕ اِنْ اُمَّہٰتُہُمْ اِلَّا الِّٰٓیۡٔۡ وَ لَدْنَہُمْ ؕ وَ اِنَّہُمْ لَیَقُوۡلُوۡنَ مُنۡکَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُوۡرًا ؕ [1]

ہمخواہ بہا مادراں ایشاں

مسئولہ صورت میں زید اپنے ان کلمات کی وجہ سے فاسق،گنہگار اور جھوٹا ہے،اﷲ تعالٰی نے فرمایا وہ(بیویاں) مائیں نہیں ہیں، مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنم دیا ہے اور بیشك یہ بری اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔پھر اگر زید نے ان کلمات سے بیوی کو طلاق دینے کا اراد ہ کیا  

 

 



[1] القرآن الکریم ٥٨/٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن