دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

مدخول بھا یقع بائنا لانہ بعوض١[1]اھ

وفی الذخیرۃ والخانیۃ وغیرھما وعنھما فی ردالمحتار تقع بائنۃ لانہ طلاق بعوض وھو الابراء دلالۃ [2]اھ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

کہہ دیاکہ میں نے تجھے طلاق دی،بیوی اگر مدخولہ ہوتو یہ طلاق بائنہ ہوگی کیونکہ یہ طلاق بالعوض ہے اھ،اور ذخیرہ، خانیہ وغیرہما میں،اور ردالمحتار میں بھی ان دونوں سے منقول ہے کہ یہ طلاق بائنہ ہوگی کیونکہ یہ طلاق بالعوض ہے، اور حقوق سے بری کرنا وہ دلالۃً معاوضہ ہے،اھ۔ 

واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ٣٩:            از چوبیس پرگنہ ڈاکخانہ حالی شہر مقام حاجی نگر چٹکل ڈیلی سردار مرسلہ امیر اﷲ میاں    ١٢جمادی الاولیٰ ١٣٣٦ھ

زید کی ہمشیرہ کی نابالغی کی حالت میں حسب رواج قوم بکر سے شادی ہوئی،اب وہ سن ببلوغ کو پہنچی،اور وہ قرآن شریف وغیرہ بھی پڑھی ہے اور صوم وصلوٰۃ میں از بس پابند ہے،اور شرع شریف کے بھی برخلاف نہیں ہے،اور اس کا بیان یعنی بکر بالکل تبرہ اسلام ہے یعنی نہ وہ نماز پڑھتا ہے نہ روزہ رکھتا ہے بلکہ اس لڑکی یعنی زید کی بہن کو نماز پڑھنے وروزہ رکھنے پر نقل ومضحکہ کرتا ہے،اور وہ بکر تاڑی بھی پیتا ہے،اور لڑکی کے ورثہ اسے ان فعلوں سے بہت روکتے اور سمجھاتے ہیں لیکن وہ ایك نہیں مانتا،اور لڑکی اسی وجہ سے بہت دن سے میکے میں ہے،اور بکر کی چال چلن اب تك نہیں بدلی،اس لئے لڑکی وارث بھی بہت تنگ ہیں کہ لڑکی کو کیا کریں،کتنے دن تك بالغ لڑکی کو کنواری رکھیں،اور لڑکی بھی بکر سے بیزار ہوکر چاہتی ہے کہ میں اس سے خلع کرالوں،اور ورثہ کی بھی یہی رائے ہے۔آیا لڑکی ایسی حالت میں خلع کراسکتی ہے یانہیں؟اور بکر کے ساتھ اب تك خلوتِ صحیحہ بھی ہوئی نہیں۔

الجواب:

خلع شرع میں اسے کہتے ہیں کہ شوہر برضائے خود مہر وغیرہ مال کے عوض عورت کو نکاح سے جدا کردے تنہا زوجہ کے لئے نہیں ہوسکتا،اور نابالغہ کا نکاح جو اس کے باپ نے کیا ہو عورت بالغہ ہو اس پر اعتراض کا بھی حق نہیں رکھتی،اور اگر باپ دادا کے سوا اور ولی نے کیا اور شوہر اس وقت عورت کا کفوتھا


 

 



[1] ردالمحتار بحوالہ فتح القدیر باب الخلع داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٥٦٠

[2] ردالمحتار بحوالہ الذخیرۃ والخانیہ باب الخلع داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٥٦٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن