دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

قولہ ولم یطأعطف تفسیر والمراد بالوطی حقیقتہ عند القدرۃ او مایقوم مقامہ کالقول عند العجز فالمراد ولم یفئی ای لم یرجع الی ماحلف علیہ١[1]اھ

وفی الدر عجز عجز احقیقیا لاحکمیا کا حرام لکونہ باختیارہ عن وطئھا لمرض باحدھما او صغرھا او جبہ او عنتہ او بمسافۃ لایقدر علی قطعھا فی مدۃ الایلاء او لحبسہ لابحق ففیؤہ نحوقولہ بلسانہ فئت الیھا او ر اجعتك او ابطلت الایلاء او ر جعت عما قلت ونحوہ اھ [2]ملخصا۔

اس پر فرمایا کہ ماتن کا قول"ولم یطأ"(اور وطی نہ کی)عطف تفسیری ہے،اور وطی سے حقیقی جماع مراد ہے اگر قدرت ہو،اگر قدرت نہ ہو تو جماع کے قائم مقام مثلًا یہ کہنا کہ میں نے بیوی سے رجوع کرلیا،کہے،اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنی قسم پر قائم نہ رہے اور قسم کو پورا نہ کرے تو کفارہ لازم آئے گا اھ،اور در میں ہے"عاجز ہوجائے"سے مراد حقیقی عجز ہے حکمی عجز نہیں جیسا کہ احرام کی حالت میں ہونا عجز حکمی ہے کیونکہ یہ عجز اختیاری ہے،بیوی سے وطی کے عجز کا مطلب یہ ہے کہ خاوند یابیوی کو مرض لاحق ہو،یا بیوی صغیرہ ہو،یا خاوند نامرد یا آلہ سے محروم ہے،یا اتنی دور مسافت ہے کہ قسم کی مدت میں اس کو طے کرنا،قدرت میں نہیں ہے،یا ناحق قید میں ہے،تو ان صورتو ں میں بیوی سے رجوع زبانی کرے اور یوں کہے کہ میں نے بیوی سے رجوع کرلیا ہے یا میں نے ایلاء یعنی قسم کو باطل کردیا ہے،یا کہے میں نے قسم کھائی اس سے میں نے رجوع کرلیا ہے یا اس کی مثل الفاظ کہہ دے،اھ ملخصًا(ت)

مگر ایلاء طلاق مغلظہ نہیں کہ حلالہ کی ضرورت ہو،عدت میں خواہ بعد عدت جب چاہیں باہم نکاح کرسکتے ہیں،ہاں اس سے پہلے کبھی دو طلاقیں دے چکا تھا تو آپ ہی حلالہ درکار ہوگا کہ اب یہ تیسری مل کر تین طلاقیں ہوگئیں یہ جدا بات ہے یا اگر(مدت عــــہ)کی قید نہ تھی بلکہ مطلق یا صراحۃً موبد تھا اور چار مہینے بے رجوع گزر گئے کہ ایك طلاق بائن پڑی پھر اس سے نکاح کرلیا اور پھر چار مہینے خالی گزرگئے تو دوسری پڑے گی پھر نکاح کرلیا اور یونہی چار مہینے گزرگئے تو تین طلاقیں ہوجائیں گی اور اب بے حلالہ نکاح میں نہ لاسکے گا،

فی التنویر فی الحلف باﷲ وجبت الکفارۃ

تنویر میں ہے:ایلاء میں،اگر اﷲ کی قسم،کہ تو اس سے

 

عــــہ:اصل میں کرم خوردہ ہے۔


 

 



[1] ردالمحتار باب الایلاء دار احیاء التراث العربی بیروت ۲/۵۴۶

[2] درمختار باب الایلاء مطبع مجتبائی دہلی ١/۲۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن