دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

فانہ قال لوقال انت طالق ان لم تکن امك تھوی ذلك فقالت الام انا اھوی وکذبھا الزوج لاتطلق فان صدقھا طلقت لما عرف،وروی ابن رستم عن محمد انہ لوقال ان کان فلان مؤمنا فانت طالق لا تطلق لان ھذالایعلمہ الا ھو،ولایصدق ھوعلی غیرہ و ان کان ھو من المسلمین یصلی ویحج،ولو قال الاٰخرلی الیك حاجۃ فاقضھا لی فقال امرأتہ طالق ان لم اقض حاجتک،فقال حاجتی ان تطلق زوجتك فلہ ان لایصدقہ فیہ ولاتطلق زوجتہ لانہ محتمل للصدق والکذب فلایصدق علی غیرہ اھ،قال الخیر الرملی وقد علم من ھذہ الفروع انہ ان علق بفعل الغیر

میں فرمایا کہ بحر میں کہا ہے کہ بیوی کی محبت سے اس کو مقید کیا کیونکہ اگر کسی غیر کی محبت سے طلاق کو مشروط کیا جائے،تو محیط کے بیان سے ظاہر یہی ہے کہ خاوند کی تصدیق کے بغیرمحض بیوی کے کہنے پر طلاق نہ ہوگی کیونکہ وہاں یہ فرمایا ہے کہ اگر خاوند نے کہا،اگر تیری ماں یہ نہ چاہتی،اور خاوند نے ماں کی بات کو غلط قرار دیا تو طلاق نہ ہوگی ہا ں اگر خاوند ماں کی تصدیق کر د ے تو طلاق ہو جائے گی  جیسے کہ معلوم ہے۔ابن رستم نے امام محمد سے نقل کیا کہ خاوند نے کہا اگر فلاں مومن ہے تو تجھے طلاق ہے،تو یہاں طلاق نہ ہوگی کیونکہ یہ دل کا معاملہ ہے جس کی اطلاع وہ فلاں شخص خود دے سکتا ہے لیکن اس کا بیان دوسرے کے خلاف قابلِ تصدیق نہیں ہوسکتا اگرچہ وہ مسلمان نظر آئے نماز اور حج وغیرہ ادا کرتا ہو،اور اگر ایك نے دوسرے کوکہا مجھے تجھ سے ایك حاجت ہے تو میری حاجت پوری کردے،دوسرے نے کہا اگر میں تیری حاجت پوری نہ کروں تومیری بیوی کو طلاق،تو پہلے نے کہا میری حاجت یہ ہے کہ تو اپنی بیوی کو طلاق دے،تو دوسرے شخص کو حق ہے کہ وہ اس کی بات تسلیم کرنے سے انکار کردے تو بیوی کو طلاق نہ ہوگی کیونکہ پہلے کی بات جھوٹ اور سچ ہونے کا احتمال رکھتی ہے لہذا غیر کے خلاف یہ دلیل نہیں قرارنہیں دی جاسکتی اھ،خیرالدین رملی نے اس پر فرمایا کہ ان مسائل سے معلوم ہوا کہ اگر دوسرے کے فعل پر طلاق کو مشروط کیا ہوتو اس

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن