30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میری شادی ہمراہ مسماۃ مایلی بنت کنور دی شاہ فقیر ساکن چنادی نیمچ ہوئی ہے،بعد شادی کے میں بخانہ کنوردی شاہ خسر خودرہا اور موضع رسینٹ ماریہ بھی بوجہ تنازع چلاگیا اب کہ میں بخانہ کنوردی شاہ خسر خود رہ کر زندگی خود بسر کرنا چاہتا ہوں،لہذا اقرار کرتا ہوں اور لکھ دیتا ہوں کہ میں تازندگی خود بخانہ کنوردی شاہ رہوں گا اور جو کچھ کما کر یا مانگ کر لاؤں گا وہ اپنے خسر وزوجہ وخوشدامن کو دوں گا اور زوجہ خود کو کسی طرح کی تکلیف نہ دوں گا نہ ماروں گا اور نہ کوئی فعل خراب کروں گا اور برتقدیر کہیں باہر چلاجاؤں تو اس کی اطلاع کنوردی شاہ وزوجہ خود واہلِ محلہ سے کردوں گا اگر میں چنادی بخانہ خسر نہ رہوں یا کوئی خراب فعل کروں اور بدون اجازت کے چنادی سے چلا جاؤں تو کنوردی شاہ خسر میرے کو اختیار ہے کہ دوسری جگہ زوجہ میری کا نکاح کردے میں کوئی طرح کا دعوٰی جھگڑا کچہری وپنچوں میں نہ کروں گا،بناء براں یہ چند کلمے بطور اقرار نامہ لکھ دئے کہ سند رہے، ٢٥جمادی اولٰی ١٣٣٦ھ(٣٠دسمبر)
العبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــد
نشانی انگوٹھا سپورف شاہ
گواہ شد گواہ شد گواہ شد گواہ شد
اﷲ بخش ولد شیخ کلوچودھری قمرالدین ولد شیخ گیا نتھن ولد منا بورپاری رحیم بخش ولد سعدی مجاور
الجواب:
جب تك طلاق ثابت نہ ہو یا وہ مر نہ جائے عورت کا نکاح دوسری جگہ نہیں ہوسکتا،وہ اقرار جو اس نے لکھاثبوت طلاق کےلئے کافی نہیں،ہاں اگر وہ اقرار کرے کہ اس اقرار نامہ سے میری مراد عورت کو طلاق دینا تھی،یہ جو اس نے کہا کہ ایسا کروں تو خسر کو اختیار ہے کہ جس سے چاہے اس کا نکاح کردے اس سے مراد یہ تھی کہ ایسا کروں تو اسے طلاق ہے تو اس صورت میں طلاق ثابت ہوجائیگی،اور جبکہ وہ یہ سب باتیں کرچکا تو اسی وقت سے عورت نکاح سے نکل گئی،اور اگر وہ اقرار نہ کرے تو اس سے قسم لی جائے،اگر قسم کھالے گا کہ میں نے ان لفظوں سے طلاق کی نیت نہیں کی تھی تو وہ بدستور اس کی عورت ہے دوسری جگہ نکاح حرام قطعی ہے اوراگر قسم کھانے سے انکار کرے گا توطلاق ثابت ہوجائے گی،اور اگر عدت گزرگئی یا اب گزرجائے تو دوسری جگہ نکاح جائز ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٣٠: از جھالود ضلع پنچ محال گجرات احاطہ بمبئی مرسلہ شیخ عمر ولی ڈاہیا ١٧ذی القعدہ١٣٣٦ھ
محمد آدم ساکن مورا نے ابراہیم ساکن جھالود اس کی لڑکی کی شادی کا پیام کیا،ابراہیم نے کہا کہ مجھ کو چند شرطیں لکھ دو تو میں تم سے شادی کردوں،محمد آدم نے قبول کیا اور کہا کہ جو شرط کرو بخوشی منظور ہے،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع