30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ثلثۃ قد حرم اﷲ علیہم الجنۃ مدمن الخمر والعاق لوالدیہ والدیوث الذی یقرفی اھلہ الخبث[1]۔رواہ احمد والنساءی والبزار والحاکم وقال صحیح الاسناد۔ |
تین شخصوں پر اﷲ تعالٰی نے جنت حرام فرمادی ہے شرابی اور ماں باپ کا موذی اور دیوث کہ اپنے اہل میں گندی بات بر قراررکھے(اس کو احمد،نسائی،بزار اور حاکم نے صحیح الاسناد کہہ کر روایت کیا۔ت) |
رہی طلاق اس کا حکم یہ ہے کہ فسخ نکاح کنایات سے ہے اگر شوہرنے اس لفظ سے طلاق مراد لی ہے طلاق پڑجائے گی ورنہ نہیں،
درمختار میں ہے:
|
اذھبی الٰی جھنم یقع ان نوی خلاصۃ وکذا اذھبی عنی وافلحی وفسخت النکاح [2]۔ |
"جہنم میں جا"طلاق کی نیت سے کہاتو طلاق ہوجائیگی، خلاصہ۔اور اگر یوں کہا"میرے پاس سے چلی جا،تو فلاح پالے،اور میں نے نکاح فسخ کیا"اور ان صورتوں میں طلاق کی نیت سے طلاق ہوجائیگی۔(ت) |
عالمگیری میں ہے:
|
لوقال فسخت النکاح ونوی الطلاق یقع[3]۔ |
اگر کہا"میں نے نکاح فسخ کیا"اور طلاق کی نیت کی تو طلاق ہوجائے گی۔(ت) |
یہی حال آزادی کا ہے پس صورت مسئولہ میں اگر شوہر اقرار کرےکہ یہ الفاظ اس نے بہ نیت طلاق لکھے تھے تو بحال وقوع عورت پر ایك طلاق بائن ہوجائے گی اور اگر وہ اقرار نہ کرے تو اس سے قسم لی جائے گی قسم کھانے سے انکار کردے تو اب بھی جبکہ شرط واقع ہوئی ہو،وقوعِ طلاق کا حکم ہوگا اور اگر قسم کھالی کہ واﷲ میں نے یہ الفاظ بہ نیت طلاق نہ لکھے تھے تو حکم طلاق نہ ہوگا عورت بدستور اس کی منکوحہ رہے گی،پھر اگر وہ جھوٹ قسم کھالے گا تو اس کا وبال اس پر ہے عورت پر الزام نہیں۔درمختار میں ہے:
|
نحواخرجی یحتمل رداونحوخلیۃ یصلح سبا ونحو انت حرۃ لایحتمل |
"نکل جا"جیسے الفاظ رد وجواب سوال طلاق کا احتمال رکھتے ہیں،خلیہ۔جیسے الفاظ گالی ہونے کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع