دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

اور اگر وہاں کے عرف ومحاورہ میں یہ فرق نہیں کسی شئے کے ثابت قرار دینے کو بھی اس شئے کا ثبوت پہنچاناکہتے ہیں تو جبکہ پانچ اشخاص مذکورین نے اس کی بدچلنی کا ثبوت مانا اور اس بناپر اسے تقصیر وار ٹھہرایا ہو اور واقع میں اس سے بعد معاہدہ شرابخوری یا فتنہ وفساد کاصدور بھی ہوا ہو تو ہندہ پر طلاق ہوگئی لاجتماع کل اجزئی الشرطین فینزل الجزاء(کیونکہ دونوں شرطوں کے اجزاء پائے جانے کی وجہ سے مکمل جزاء پائی جائے گی۔ت)اور عدت اسی وقت سے لی جائیگی جس وقت ان پانچ اشخاص نے اس کی بدچلنی کے ثبوت کاحکم دیالان الوقوع بالمجموع وانما العدۃ من حین الوقوع(کیونکہ طلاق کا وقوع دونوں کے مجموعہ پر ہوا،اور عدت بلاشبہہ وقوع طلاق کے وقت سے شمار ہوگی۔ت)مجرد تقصیر وار ٹھہرانا اگر بدچلنی ثابت مان کر نہ ہو وقوع طلاق کےلئے کافی نہ ہوگا،

لان الشرط ھذالاذاك واثبات التقصیر مطلقا لا یستلزم اثبات الدعارت۔

کیونکہ یہ شرط ہے،وہ نہیں ہے کیونکہ تقصیر کااثبات مطلق طور پر بدچلنی کے اثبات کو مستلزم نہیں ہے(ت)

یونہی اگر فی الواقع اس سے شراب خوری وفتنہ پر دازی بعد معاہدہ صادر نہ ہوئی اور ثبوت غلط طور پر بہم پہنچایا گیا جس سے  اشخاص مذکورین نے حکم ثبوت دیاتو عند اﷲ اس صورت میں بھی ہندہ پر طلاق نہ ہوگی لعدم تحقق الجزاء الاول(پہلی جزاء کے نہ پانے جانے کی وجہ سے۔ت)اگرچہ محکمہ قضاء میں ثبوت شرعی کے باعث قضاۃ حکم طلاق دیں اور جبکہ ثبوت شرعی گزرگیا اور اشخاص مذکورین نے حکمِ ثبوت دیا ہو اور محاور ہ کا وہ فرق کہ اوپر مذکور ہو وہاں کے عرف میں نہ ہوتو عورت پر بھی لازم ہے کہ اپنے آپ کو مطلقہ جانے لان المرأۃ کالقاضی کما فی الفتح وردالمحتار وغیرہ [1](کیونکہ اس معاملہ میں عورت یعنی بیوی قاضی کا حکم رکھتی ہے،جیسا کہ فتح اورردالمحتار وغیرہ میں ہے۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٨:                                    از بریلی مرسلہ مولوی بشیرالدین صاحب وکیل             ١١جمادی الاول  ١٣٢٦ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے اقرار نامہ مصدقہ رجسٹری میں معاہدہ حسبِ ذیل اپنی منکوحہ بی بی سے کیا وہ معاہدہ جائز ہے یانہیں؟اور اس معاہدہ کا نفاذ ہوسکتا ہے یانہیں جو کہ مسماۃ مشتری جان طوائف دختر با داﷲ زوجہ منکوحہ مقر کی ہے مسماۃ مذکور مقر سے خواستگار اجازت مسماۃ مذکور نے کی ہے لہذا بصحت نفس وثبات عقل بخوشی خاطر اپنے بلاکسی جبر ودباؤ کے اچھی طرح سمجھ کو مسماۃ مشتری جان مذکور کو اجازت دیتا ہوں کہ پیشہ ناچنے وگانے کا جس طور سے سابق دستور کرتی چلی آئی ہے


 

 



[1] ردالمحتار باب الکنایات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤٦٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن