30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اماوقوع الطلاق فلتحقق الشرط والاجازۃ لاتمنعہ واماالواحدۃ والبینونۃ فلو قوعہ قبل الدخول وتفریقہ فی الایقاع حیث لم یقل تین بل ایك دوتین ام عدم الوقوع اذانکح اخری او ھذہ مرۃ اخری فلانحلال الیمین لعدم کلما وما یقوم مقامہ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
طلاق کا وقوع اس لئے ہے کہ شرط پائی گئی اور اجازت اس کے لئے مانع نہیں ہے،لیکن ایك اور بائنہ طلاق اس لئے کہ یہ طلاق قبل دخول اور تینوں کے جدا جداواقع ہونے سے پہلی واقع ہوئی اس لئے کہ خاوند نے تین کا لفظ نہیں کہا بلکہ ایک،دو،تین کہا،اور دوسری عورت سے یا اسی بیوی سے دوبارہ نکاح سے مزید طلاق نہ ہوگی اس لئے کہ اس نے"کلما "یااس کا ہم معنٰی لفظ نہیں کہا۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٢٧: از بمبئی پیرولین پوسٹ عمر کھاڑی مرسلہ منشی محمد صدیق قدسیہ جنتری ٢٣جمادی الآخرہ ١٣٢٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے محکمہ قضاء میں حاضر ہوکراقرار کیا کہ آج سے آئندہ میں اگر شرط پیوں یا فتنہ وفساد کروں اور وہ پانچ اشخاص(جن کے نام اقرار نامہ میں بطورنگرانی درج ہیں)میری بدچلنی کا ثبوت پہنچا دیں تو میری زوجہ مسماۃ ہندہ میرے نکاح سے باہر ہے اور میری مطلقہ ہے پس بعد عہد واقرار مذکور کے پانچ یا سات نفر معتبرنے جو تحریر اقرار نامہ کے وقت موجود تھے زید کو برسرراہ حالت نشہ میں پایا اور زید کے والد کو نیز مرقومہ بالا پانچ اشخاص معینہ میں سے ایك شخص کو اسی وقت حالتِ نشہ کی خبر دی مگر زید کے والد اور شخص مذکور نے بخوفِ یا بپاسِ خاطر زید توجہ نہ کی اور اس واقعہ کے چند روز بعد زید نے اپنے والد کے ساتھ حالتِ نشہ میں فساد کیا اور گرفتارہوکر محکمہ میں اسی بناء یعنی شراب خوری فساد ریزی پر جرمانہ دیا بعد ازاں اہلِ جماعت جمع ہوئے جن میں مذکور الصدر پانچ اشخاص بھی بصورت منصف موجود تھے اور زید کو تقصیر وار گردانا مگرمقدمہ مذکورہ بالا میں زید کی ظاہری بدچلنی جو وقوع میں آئی اس کو زبانی بیان کرنے میں بپاس عــــہ رکھتے ہیں،پس ان تمام صورتوں میں زید کی زوجہ پر طلاق واقع ہوئی یانہیں؟اگر طلاق واقع ہوئی تو عدت کس روز سے شمار ہوگی؟بینواتوجروا
الجواب:
قول زید کاحاصل یہ ہے کہ اگر اس سے شراب خوری یا فتنہ وفساد کا صدور ہواوردونوں میں سے جو کچھ ہو اس کے ساتھ ایك اورامر ضرور ہو وہ یہ پانچ اشخاص مذکورین اس کی بدچلنی کا ثبوت پہنچائیں،ان باتوں کے جمع ہونے پر اس کی عورت اس کے نکاح سے باہر اور اس کی مطلقہ ہے،
عــــہ: یہاں مسوّدہ میں بیاض ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع