دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

(نافرمان بیوی کے لئے نفقہ نہیں۔ت)مہر اگر نہ معجل تھا نہ مؤجل یعنی رخصت سے پہلے دینا قرار پایا تھا نہ کوئی میعاد معین مثلًا سال دو سال قرارپائی تھی،تو جب تك موت یا طلاق نہ ہو عورت کو اس کے مطالبہ کا کچھ اختیار نہیں۔ردالمحتار میں ہے:

مؤخر المھرحق طلبہ انما ثبت لھا بعد الموت او الطلاق[1]۔

مؤخر کردہ مہر کامطالبہ،طلاق یا موت کے بعد ہوسکتا ہے۔ (ت)

پدر ہندہ کا یہ شرط لگانا کہ کتاب کاصفحہ بتایا جائے انہیں شرائط کے قبیل سے ہے جو اس نے اقرار نامہ میں لکھوائیں اگر وہ ذی علم ہوتا اس پر یہ احکام مخفی نہ رہتے نہ ایسا مہمل اقرار نامہ لکھواتا نہ یہ ہوتا کہ چھ مہینے گزرنے پر طلاق نہ سمجھی،تین مہینے گزرنے پر طلاق ہے،اور جوبے علم ہے اس کا حوالہ وصفحہ طلب کرنا اپنے منصف سے بڑھنا ہے اور اسے صفحہ بتانا فضول،اسے یہ حکم ہے کہ علماء سے دریافت کرے نہ یہ کہ صفحہ سطر جانچے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢١:             از جبلپور محلہ بھان تلیا مرسلہ محمد نظیر داد خاں سوال نویس کچہری خفیفہ          ٢٠رجب ١٣١٨ھ

منکہ علاء الدین ولد شیخ رجب قوم مسلمان ساکن جبلپور محلہ گلگلاتالاب کا ہوں،چونکہ بوجہ دو عورتوں کے بیاہا تھا عورت میری سے آپس میں تکرار ہوا کرتی تھی سو آج کے روز روبرو گواہان ذیل یہ تصفیہ ہوا کہ میں بلاعذر کھانا کپڑا دیا کروں گا اوررات کے وقت مکان میں بھی رہا کروں گا اور بالفرض اگر میں ایك ماہ تك بلاوجہ کھانا کپڑا نہ دوں اور مکان میں رات کے وقت نہ رہوں تو روبرو گواہان یہ تصفیہ ہوا کہ عورت مذکورہ ہمارے نکاح سے باہر مثل طلاق کے ہوجائے اور میری لگت فسخ ہوجائے اور جوڈگری عدالت سےہمارے نام کی ہے وہ بھی باطل ہوجائے اور بیاہتا عورت کواختیار ہے کہ وہ اپنے مکان میں جو اس کے باپ کا ہے رہے میں بھی اسی جگہ رہوں گا اور کھانا کپڑا دوں گا اس میں کسی طرح کا عذر وحیلہ نہ کروں گا عذر کروں تو جھوٹ،اس واسطے یہ چند کلمے بطریق اقرار نامہ کے لکھ دئے کہ سندر ہے اور وقتِ ضرورت کام آئے۔

میری شادی علاء الدین کے ساتھ عرصہ سات سال کاہوا ہوگئی تھی اب میرے والدین قضا کرگئے اور میرا کوئی شرپرست نہیں رہا،میرے خاوند نے عرصہ چھ۶ سال کا ہوا کہ ایك دوسرا نکاح کرلیا اور اس کے ہمراہ رہا کرتا ہے میری کسی طرح سے کفالت نہیں کرتا ایك مرتبہ پنچایت میں ا س نے میرے نان نفقہ کا اقرار کرکے ایك اقرار نامہ مورخہ١٧جون ١٨٩٩ء کو تحریر کردیا تھا اور اقرار کیا تھاکہ اگر اقرار پورا نہ کروں تو طلاق ہوجائے مگر اس نے اپنا عہد پور ا نہیں کیا اور میری وہ کیفیت ہے جو سابق میں تھی اب میں گزرِ اوقات کس طرح کروں اور میں نکاح سے


 

 



[1] ردالمحتار کتاب القضاء فصل فی المجلس داراحیاء التراث العربی بیروت ٤/٣٤٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن