30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باپ کے گھر بیٹھے نفع پائے گی یہ سب شرطیں خلافِ شرع ومردود ہیں پانچویں شرط کو خلاف کرے تو یہی تحریر تین طلاق سمجھی جائے یہ بھی باطل ہے،غیر طلاق کو طلاق سمجھنا کیا معنی،فتاوی قاضی خاں میں ہے:
|
امرأۃ قالت لزوجھامراطلاق دہ،فقال الزوج دادہ انگار او کردہ انگار لایقع وان نوی کانہ قال لھا بالعربیۃ احسبی انك طالق وان قال ذٰلك لایقع وان نوی [1]اھ ملخصًا۔ |
ایك عورت نے اپنے خاوند کو کہا تو مجھے طلاق دے،تو خاوند نے کہا دی ہوئی یا کی ہوئی سمجھ،تو طلاق نہ ہوگی خواہ نیت بھی کی ہو۔گویا خاوند نے عربی میں کہا تو خیال کرلے کہ تو طلاق والی ہے۔تو ایساکہنے پر طلاق نہیں اگرچہ نیتِ طلاق بھی ہو،اھ ملخصًا(ت) |
اسی میں ہے:
|
لوقیل لرجل اطلقت امرأتك فقال عدھا مطلقۃ او احسبھا مطلقۃ لاتطلق امرأتہ[2]۔ |
اگر کسی شخص کو یہ کہا جائے کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دی تو وہ جواب میں کہے تو اس مطلقہ شمار کریاکہے بیوی کو مطلقہ سمجھ لے،تو اس سے طلاق نہ ہوگی(ت) |
بالجملہ نہ صورتِ مستفسرہ میں طلاق ہوئی نہ عورت مالك اولاد ہوسکتی ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی وَعَلَی الْمَوْلُوۡدِ لَہٗ رِزْقُہُنَّ [3]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:بیوی کا نفقہ اولاد والے یعنی خاوند پر ہے۔(ت) |
ہاں بحق حضانت لڑکا سات برس کی عمر تك ماں کے پاس رہے گا اور لڑکی نو برس کی عمر تک،پھر باپ لے گا۔شوہر اگر اپنے پاس بلانا چاہے تو عورت کو باپ کے گھر رہنے کا اختیار نہیں،
|
قال اﷲ تعالٰی اَسْکِنُوۡہُنَّ مِنْ حَیۡثُ سَکَنۡتُمۡ [4]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تم اپنی بیویوں کو وہاں رکھو جہاں سکونت پذیر ہو۔(ت) |
اگر شوہر کے پاس آنے سے انکار کرے گی نفقہ پانے کی مستحق نہ ہوگی۔عامہ کتب میں ہے:لانفقۃ للناشزۃ[5]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع