30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یحمل کلام کل عاقل وحالف علی عرفہ[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
عقد کرنے والے کے اور حلف دینے والے کلام کو اس کے عرف پر محمول کیا جائے گا۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٢٠: از چھاؤنی برار علاقہ ریاست گوالیار متصل عقب گرلس اسکول بمعرفت منشی سید امجد علی صاحب مرسلہ عطا حسین صاحب نقشہ نویس ٥ربیع الآخر ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کے والد اور ہندہ نے زیدسے اسٹامپ لکھواکر کچہری میں رجسٹری کروالی ہے جن میں کے چند شرائط درج ہیں:
(١)ہندہ تمام عمر اپنے باپ ہی کے مکان پر رہے گی۔
(٢)جو اس وقت اولاد موجود ہے اس کی مالك ہندہ ہوگی زید مالك نہیں ہوسکتا اور آئندہ جواولاد ہوگی اس اولاد کی بھی مالك ہندہ ہوگی۔
(٣)ہندہ کی حیات میں تم دوسری شادی نہیں کرسکوگے۔
(٤)دس١٠روپیہ ماہوار ہندہ کے خرچ کے لئے زید کو ہندہ کے والد کے مکان پر بھیجنا ہوں گے۔
(٥)میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر کسی وقت میں تین ماہ تك بہ استثنائے حوادثاتِ زمانہ جس کو میری زوجہ تسلیم کرلے خرچ نہ بھیجوں یا شرط مذکورہ بالا میں سے کسی شرط کا ایفاء نہ کروں تو میری یہ تحریر بجائے تین طلاق مغلظ وشرع کے سمجھی جائے،یہ سب شرائط لکھنے کے بعد زید چھ٦ماہ تك ہندہ سے ملنے نہیں گیا اور نہ چھ ماہ تك ہندہ کے لیے خرچ بھیجا،بعد چھ ماہ کے زید ہندہ کے مکان پر گیا،ہندہ کے والد نے زید کو ہندہ سے ملنے دیا اور ہندہ کو زید کے ہمراہ رخصت کردیا،زیدہندہ کواپنے مکان پر لے آیا،اسی طرح سے آنا جانا بنا رہا،بعد چارماہ کے ہندہ کا خط زید کے پاس آیا مجھ کو خرچ بھیجو،زید اس وقت بوجہ قرضداری کے خرچ نہیں بھیج سکا،ہندہ کے والد نے پھر ایك خط زید کو بھیجا تم نے اپنی تحریر کے موافق خرچ نہیں بھیجا تین ماہ کے بجائے چار ماہ گزرگئے اس لئے تم دونوں کو شریعت نے بالکل علیحدہ کیا طلاق ہوچکی اب کسی طرح میل جول نہیں ہوسکتا تم کو نوٹس دیا جاتا ہے کہ تیرہ سوبیس١٣٢٠ روپے حق مہر یکمشت ادا کردو،اس وقت اولاد کا دعوٰی کرنا،زید ہندہ کے والد کے پاس گیا زید نے یہ کہا جبکہ میں نے چھ چھ ماہ تك خرچ نہیں بھیجا اور ہندہ کو آپ نے میرے ہمراہ رخصت کردیا،اتنے عرصہ تك خرچ نہ بھیجنے پر اس وقت طلاق کیوں نہیں ہوئی،ہندہ کے والد نے جواب دیا ہندہ نے تم کو خرچ بھیجنے کیلئے نہیں لکھا تھا اب ہندہ نے تم کو خرچ منگوانے کے لئے لکھا ہے اس وقت سے تین ماہ رکھے گئے ہیں،پھر زید نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع