دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

ان الاخری ینزل علیھا الطلاق وھو غیرمدخول بھا والتعلیق کالتکلم عند وجود الشرط فکانہ قال لھا حینئذانت طالق طلاقامغلظا فطلقت بطالق ولغا الوصف فافھم،واﷲ سبحانہ تعالٰی اعلم۔

طلاق کا وقوع صرف لفظ"طالق"اسم فاعل سے ہوتا تو پھر ان شاء اﷲ کا تعلق صرف لفظ"قطعی"یعنی البتۃ سے ہوتا،اور طالق کے ساتھ نہ ہونے کی بناء پر طلاق واقع ہوجاتی، جیسا کہ ردالمحتار میں بیان کیا ہے تو اس قاعدہ کی بنا پر یہ وہم نہیں کیا جاسکتا کہ دوسری نئی بیوی غیرمدخولہ ہونے کی وجہ سے اس پر مذکورہ شرط والی مغلظہ طلاق نہ پڑی تو وہ انت طالق(تو طلاق والی ہے)سے بائنہ ہوگئی،کیونکہ تعلیق میں شرط کے پائے جانے کے وقت طلاق والی کلام کا تکلم متحقق ہوتا ہے تو شرط پائے جانے پر گویا اس نے کہا تو طلاق والی ہے طلاق مغلظہ کے ساتھ،تو غیر مدخولہ کو طالق کہنے پر بائنہ طلاق ہوگئی اور اس کے بعد مغلظ کا وصف لغو قرار پایا،اس وہم کے مدفوع ہونے پر غور کرنا چاہئے،واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ١٩:            از ریاست رامپور مرسلہ حبیب اﷲ بیگ جماعت مولوی فاضل اورنٹیل کالج    ١٧صفر١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص اپنی عورت سے کہتا ہے کہ تجھ پر تین شرطوں سے طلاق قول من حیث ہو قول کیا،کسی چیز کی طرف اشارہ وغیرہ نہیں کیا بس تین شرطوں سے کہہ دیا یہ طلاق کون طلاق،واقع ہوگئی اور کیوں؟اور تین شرطوں سے کیا مراد ہے اور کیوں؟

الجواب:

ظاہر الفاظ کا مفادیہ ہے کہ طلاق بشرطِ مجہول دیتا ہے تو یہ کہنا ایسا ہوا کہ مطلقہ ہے،اگر تین شرطیں پائی جائیں اس صورت میں طلاق اصلًا واقع نہ ہوگی،درمختار میں ہے:

وشرط صحتہ ذکر المشروط فنحو"انت طالق ان"لغوبہ یفتی[1]۔

تعلیق کی صحت کے لئے مشروط کا ذکر ضروری ہے،تو یوں کہنا"تجھے طلاق ہے اگر"لغو قرار پائے گا،اسی پر فتوٰی ہے (ت)

اور ایك احتمال یہ بھی ممکن کہ اس نے اپنے جاہلانہ محاو رہ سے تین عدد کو تین شرطیں کہا ہو جیسے تین بار ہاتھ دھونے کو بعض جہال کہتے ہیں تینوں شرطیں پوری کرلو۔اگر یہ اس کا محاورہ ومقصود ہے تو تین طلاقیں ہوگئیں۔ردالمحتار میں ہے:


 

 



[1] درمختار باب التعلیق مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٣٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن