دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

پس اس صورت میں نکاح زید سے قائم رہا یانہیں؟ اور مباد اگر نکاحِ ہندہ زید سے نہیں قائم رہا تو کون سی طلاق ہندہ پر پڑسکتی ہے؟ اور کیا صورت رجعت کی از روئے شرع شریف ہوسکتی ہے؟

الجواب:

اگر زید نے وہ الفاظ دونوں بار خواہ ایك بار بہ نیت ایقاعِ طلاق کے کہے تھے یعنی یہ مطلب تھا کہ اگر وہ وہاں جائے تو اس پر طلا ق ہے تو وہاں جانے سے عورت پر ایك طلاق بائن ہوگی نکاح سے نکل گئی رجعت نہیں کرسکتا،ہاں عورت کی رضا سے دوبارہ اس سے نکاح کرسکتا ہے عدت میں خواہ عدت کے بعد،بہر حال حلالہ کی حاجت نہیں اگر چہ لفظ مذکور تین بار کہا ہو اور اگر کسی بار اس سے نیت طلاق بمعنی مذکور نہ تھی تو عورت کا وہاں جانے سے کچھ نہ ہوا اور وہ بدستور اس کی زوجہ ہے،رہا یہ کہ نیت تھی یا نہ تھی یہ بیان زید پر ہے اگر وُہ بحلف کہہ دے کہ میرا وہ مطلب ان لفظوں سے کسی بار میں بھی نہ تھا توطلاق اصلًا نہ مانیں گے اگر زید جھوٹا حلف کرلے گا وبال اس پر رہے گا،درمختار میں ہے:

القول لہ بیمینہ فی عدم النیۃ ویکفی تحلیفھا فی منزلہ۔واﷲتعالٰی اعلم۔

نیت نہ ہونے کے متعلق خاوند کی بات حلف کے ساتھ تسلیم کرلی جائے گی اور بیوی کا گھر میں ہی اس سے قسم لے لینا کافی ہے۔واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ١٨:     از ملك بنگال ضلع نواکھالی مقام ہتہیامرسلہ مولوی عباس علی عرف مولوی عبدالسلام صاحب ٢١ذی الحجہ ١٣١٥ھ

کیافرماتے ہیں فضلائے شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ سے یوں کہہ کر نکاح کیا کہ میں تمہاری بلااجازت دوسرا نکاح نہیں کروں گا اگر کروں تو طلاق مغلظہ ہوگی،اب اس صورت میں شرط فوت ہوجائے تو طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟اور ہوتو کَے طلاق ہوں گی؟بینواتوجروامع الدلیل۔

الجواب:

اگر زید نے یہ الفاظ عقد نکاح سے پہلے کہے تھے یا خود نفس عقد میں یہ شرط کی مگرایجاب یعنی ابتدائے الفاظ عقد جانب زید سے تھی،مثلًا اس نے کہا میں نے تجھے اپنے نکاح میں لیا اس شرط پر کہ بے تیری اجازت کے نکاح ثانی نہ کروں گا اگر کروں تو طلاق مغلظہ ہو،ہندہ نے کہا میں نے قبول کیا جب تو بحال وقوع شرط زوجہ ثانیہ پر طلاق نہ ہوگی اور اگر بعد نکاح الفاظ مذکورہ کہے یانفس عقد اس شرط پر ہوا اور زید کی جانب سے قبول تھا مثلًا ہندہ نے کہا میں نے اپنے نفس کو تیرے نکاح میں دیا زید نے کہا میں نے قبول کیا اس شرط پر الخ یا ہندہ نے کہا میں نے اپنے نفس کو تیرے نکاح میں دیا اس شرط پر کہ تو بے میری اجازت کے نکاح ثانی نہ کرے اگر کرے تو طلاق مغلظہ ہو،زید نے کہا میں نے قبول کیا،تو در صورت وقوع شرط دونوں عورتوں میں سے ایك


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن