دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

اذا قال کلما دخلت الدار فانت طالق فدخلتھا مرتین ووقع علیھا الطلاق وانقضت عدتھا ثم عادت الیہ بعد زوج اٰخرفعند ھما تطلق کلما دخلت الدار الی ان تبین بثلاث طلقات خلافالمحمد کما ذکرہ الزیلعی [1]الخ وانظر ماعلقنا علی قولہ السابق۔

اگرتعلیق میں"کلما"کے ساتھ شرط بیان کرتے ہوئے کہا جب بھی تو گھر میں داخل ہوتجھے طلاق ہے،تو اگر دو٢ مرتبہ گھر میں دخول پایا گیا اور اس پر دو طلاقیں ہونے اور عدت گزرنے کے بعد پہلے خاوند سے نکاح کیا تو امام ابوحنیفہ اور امام ابویوسف رحمہما اﷲ تعالٰی کے نزدیك تین مرتبہ داخلہ کے ساتھ تین طلاقیں ہوجائیں گی،اور امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك اب صرف ایك مرتبہ گھر میں داخلہ کے ساتھ ایك ہی باقیماندہ طلاق ہوگی،جیسا کہ اس کو امام زیلعی نے ذکر فرمایا الخ۔ردالمحتارکے پہلے قول پر ہمارا حاشیہ ملاحظہ کیا جائے۔(ت)

درمختار میں ہے:

تنحل الیمین بعد وجود الشرط مطلقا لکن ان وجد فی الملك طلقت والالا[2]۔

مطلقًا شرط پائے جانے پر یمین ختم ہوجاتی ہے اگر وہ شرط ملکیت یعنی نکاح کے دوران پائی جائے تو طلاق ہوجائے گی ورنہ نہیں۔(ت)

اس پر ردالمحتارمیں ہے:

المحقق فی الفتح افادفی باب التعلیق ان قولھم المعلق طلقات ھذا الملك الثلاث مقید بمادام مالکا لھا فاذا زال ملکہ لبعضھا صار المعلق ثلثا٣[3]اھ وانظر ماکتبت علی ھامش الفتح من ھذاالقول واذا جمعت ھذہ کلھا عرفت بعون اﷲ تعالٰی تفاصیل صور المسئلۃ، واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

فتح القدیر کے باب التعلیق میں محقق صاحب نے افادہ فرمایا کہ موجودہ ملکیت تین طلاقیں ہوتی ہیں،اس عبارت سے انہوں نے یہ قید بیان فرمائی کہ موجودہ ملکیت جب تك باقی ہے یمین وتعلیق باقی ہے اور اگر تین میں سے بعض طلاقوں کی ملکیت ختم ہوجائے تو تین تك تعلیق رہے گی اھ،فتح القدیر کے اس قول پر میرے حاشیہ کو دیکھو،تو جب یہ تمام عبارات ملاحظہ میں آئیں تو اس مسئلہ کی تمام صورتوں کی تفصیل بعون اﷲآپ کو معلوم ہوگئی۔

واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار فصل فی المشیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤٩٠

[2] درمختار باب التعلیق مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٣١

[3] ردالمحتار فصل فی المشیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت٢/٤٩٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن