دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

وذٰلك لایتحقق الابالیأس عن الحیاۃ لانہ متی طلقھا فی عمرہ لم یصدق انہ لم یطلقھا بل صدق نقیضہ وھو انہ طلقھا والیأس یکون فی اٰخرجزء من اجزاء حیاتہ[1]۔

نہ دینے کی شرط ہے،اور یہ شرط تاحیات متحقق نہ ہوگی صرف زندگی سے مایوسی پر ہی متحقق ہوگی،کیونکہ زندگی میں جب طلاق دے گا تو طلاق نہ دینا صادق نہ آئے گا بلکہ اس کی نقیض صادق آئے گی،اور وہ یہ کہ اس نے طلاق دی ہے،اس لئے طلاق نہ دینا عمر کے آخری ادنٰی جزء میں معلوم ہوسکے گا اور وہی زندگی سے مایوسی کا وقت ہے۔(ت)

مگر یہاں ایك نکتہ بدیعہ ہے جس سے غفلت اس فریق کے لئے باعث غلط ہوئی۔الفاظ کا مفاد لغو ہمارے ائمہ کے نزدیك مبنائے یمین نہیں بلکہ معانی عرفیہ پر بنائے کا رہے۔درمختار میں ہے:

الاصل ان الایمان مبنیۃ عند الشافعی رحمہ اﷲ تعالٰی علی الحقیقۃ اللغویۃ وعند مالك رحمہ اﷲ تعالٰی علی الاستعمال القراٰنی وعند احمد رحمہ اﷲ تعالٰی علی النیۃ وعندنا علی العرف مالم ینو ما یتحملہ  اللفظ۔[2]

امام شافعی رحمہ اﷲ تعالی کے ہاں قسم میں حقیقی لغوی معنی کا لحاظ کیا جاتا ہے اور اما م مالك رحمہ اﷲکے ہاں قسم میں قرآن پاك میں استعمال شدہ الفاظ ومعانی کا لحاظ کیا جاتا ہے جبکہ امام احمد رحمہ اﷲ تعالٰی عنہ کے ہاں نیت کا لحاظ ہوتا ہے اور ہمارے احناف کے ہاں قسم میں عرفی معانی کا اعتبار ہوتا ہے بشرطیکہ قسم والے نے کسی احتمالی معنی کی نیت نہ کی ہو۔(ت)

اور اغراض ومقاصد جس قدر مفاد لفظ سے زائد ہوں یعنی عموم واطلاق بھی انہیں متناول نہ ہو ملحوظ نہیں ہوتے۔الایمان مبینۃ علی الالفاظ لاعلی الاغراض[3] (قمسوں میں الفاظ کا لحاظ ہوتا ہے اغراض کا لحاظ نہیں ہوتا۔ت) کہ تنویر وغیرہ عامہ کتب مذہب میں ارشاد ہے اس سے یہی مراد ہے کہ لفظ کی تناول عرفی سے اجنبی خارج وبیگانہ و زائد بات اگرچہ عرفًا مقصود حالف ہو منظور نہ ہوگی مگر اغراض مخصص ضرور ہوسکتی ہیں،دلالتِ لفظ کہ عموم پر تھی بنظر غرض خاص پر مقصود ہوجائے گی، یہ مدلول لفظ سے خروج نہیں بلکہ بعض مدلولات پر قصر ہے،یہ وہ تحقیق انیق ہے جس سےکلمات ائمہ مذہب میں توفیق ہے اور فروع متکاثرہ مذہب کی شہادت متواترہ سے اس کی توثیق ہے جس کا نفیس وروشن بیان علامہ شامی رحمہ اﷲ تعالٰی نے ردالمحتار میں افادہ فرمایا اور اس کے بیان میں ایك مستقل رسالہ رفع الانتقاض ودفع الاعتراض


 

 



[1] فتح القدیر فصل فی اضافۃ الطلاق الی الزمان  مکتبۃ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٧٣۔٣٧٢

[2] درمختار باب الیمین فی الدخول والخروج والسکنی الخ مطبع مجتبائی دہلی  ١/٢٩٦

[3] درمختار شرح تنویر الابصار  باب الیمین فی الدخول والخروج والسکنی الخ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٩٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن