دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

لایرث منھا الزوج لانھا بانت قبل الموت فلم یبق بینھما زوجیۃ حال الموت وانما حکمنا بالبینونۃ وان کان المعلق صریحا لانتفاء العدۃ کغیرالمدخول بھا لان الفرج ان الوقوع فی اٰخرجزء لایتجزأ فلم ینلہ الالموت وبہ تبیین اھ١[1]

دیں تو خاوند اس بیوی کا وارث نہ ہوگا،کیونکہ موت سے طلاق بائنہ ہوتی ہے تو موت کے وقت زوجیت دونوں کی ختم ہوچکی ہوگی،اور بیشك ہم نے اس طلاق کو بائنہ قرار دیاہے اگر چہ لفظوں میں یہ صریح طلاق ہے،کیونکہ اس پر عدت نہیں ہوتی جیسا کہ قبل دخول طلاق کی صورت میں ہوتا ہے اس لئے کہ فرض یہ کیا ہوا ہے کہ موت سے قبل ایك ادنٰی جز جس میں موت کے سوا اور  کچھ نہیں ہوسکتا تھا اس میں طلاق واقع ہوئی اس سے وہ بائنہ بن گئی اھ۔(ت)

بالجملہ امرواضح اور بشدت وضوح ایضاح سے مستغنی ہے۔رہا  فریق اول الفاظ کہ زبانِ زوج سے نکلے یعنی اگر تو نماز نہ پڑھے گی تو دو٢ طلاق ہے،اگر لغۃً ان کا مفاد دیکھا جائے تو واقعہ اسی قدر ہے جوا س فریق نے سمجھا اس لئے کہ یہاں معلق بہ عدم یعنی نماز نہ پڑھنا ہے اور عدم متحقق نہ ہوگا مگر عورت کے آخر جزء حیات میں اگر آج سے عمر بھر کبھی کوئی نماز نہ پڑھتی تو عدم مذکور صادق آتا اور عورت کی پچھلی سانس پر طلاق نازل ہوتی یہاں تك کہ اس نے صبح کی نماز پڑھی تو عدم معدوم اور اس کا نقیض موجود ہواتو چاہئے تھا کہ یہ دو طلاقیں اصلًا نہ پڑتیں۔ہدایہ فصل اضافۃ الطلاق الی الزمان میں ہے:

العدم لایتحقق الابالیأس عن الحیاۃ وھو الشرط کما فی قولہ ان لم اٰت البصرۃ[2]۔

عدم طلاق کا تحقق صرف زندگی سے مایوس ہوجانے پر ہوسکتا ہے جبکہ طلاق نہ دینا شرط ہے،جیسا کہ کوئی یوں کہے"اگر میں بصرہ نہ آؤں"تو بصرہ میں نہ آنا زندگی بھر میں متوقع رہتاہے صرف موت سے ہی یہ توقع ختم ہوتی ہے۔(ت)

فتح القدیر میں ہے:

ولوقال انت طالق ان لم اطلقك لم تطلق حتی یموت باتفاق الفقہاء لان الشرط ان لایطلقھا

اگر خاوند نے کہا"اگر تجھے طلاق نہ دوں تو تجھے طلاق ہے"کی صورت میں موت کے بغیر طلاق نہ ہوگی،اس پر تمام فقہاء کا اتفاق ہے،اس لئے کہ طلاق

 


 

 



[1] فتح القدیر فصل فی اضافۃ الطلاق الی الزمان  مکتبۃ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٣٧٣

[2] الہدایۃ  فصل فی اضافۃ الطلاق الی الزمان المکتبۃ العربیۃ کراچی  ١/٣٤٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن