دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

نیز علّامہ بحر کے اس رسالہ میں جس کا حوالہ ردالمحتار اور خود بحرالرائق میں گزرا یہاں وقوع بائن کی علت زیادۃ لفظ تملك بھا نفسھابیان فرمائی نہ یہ کہ نفس تعلیق موجب بینونت ہے رسالہ مذکورہ میں بعد بیان صورتِ واقعہ فرماتے ہیں:

وقع الطلاق ما ینبئی علی الزیادۃ وھو قولہ تملك بھا نفسھا فیکون بائنا وان کان صریحا،فی البدائع، البائن ان یکون بحروف الابانۃ او بحروف الطلاق لکن موصوفا بصفۃ تنبئی عن البینونۃ اھ ولاشك ان قولہ تملك بھا نفسھا یکون بالبائن لابالرجعی، فی فتح القدیر لاتملك نفسھا الابالبائن[1]اھ مختصرًا

یہاں طلاق کا وقوع،زائد الفاظ یعنی"وہ اپنے نفس کی مالك ہوگی"کے ساتھ ہوگا،لہذا یہ طلاق بائن ہوگی،اگرچہ صریح طلاق مذکور ہے،بدائع میں ہےکہ کسی جدائی والے لفظ یا لفظِ طلاق کو جدائی والے کسی لفظ سے موصوف کردیا جائے،تو یہ بائن طلاق ہوگی اھ،اور اس میں شك نہیں کہ عورت کو اپنے نفس کا اختیار بائن طلاق سے حاصل ہوتا ہے رجعی سے نہیں ہوتا۔فتح القدیر میں ہے کہ رجعی طلاق میں عورت کو اپنے نفس کا اختیار حاصل نہیں ہوتا،اور بدائع میں ہے کہ عورت اپنے نفس کی مالك صرف بائن طلاق سے بنتی ہے اھ مختصرًا (ت)

مطلقًا تعلیق سے بائن کا وقوع علاوہ  ان دلائل واضحہ کے کہ صدر کلام میں معروض ہولئے صدہا فروع منصوصہ فی المذہب سے باطل ہے۔اسی درمختار میں ہے:

علق الثلث بالوطء حنث بالتقاء الختانین ولم یجب العقر باللبث بعد الایلاج ولم یصربہ مراجعا فی الطلاق الرجعی الااذااخرج ثم اولج فیصیر مراجعا[2]۔

خاوند نے اگر طلاق مغلظہ کو وطی سے معلق کیا تو وطی کے ابتدائی مرحلہ میں دونوں شرمگاہوں کےملنے پر ہی طلاق ہوجائے گی اور دخول کے بعد وقفہ پر بیوی کے لئے جوڑا (عقر) لازم نہ ہوگا اور نہ ہی اس کو طلاق رجعی میں رجوع قرار دیا جائے گا،ہاں اگر دخول کے بعد شرمگاہوں کے جداہونے کے بعد دوبارہ دخول کیا تو رجوع قرار پائے گا۔(ت)

 


 

 



[1] الرسالۃ السابعۃ فی الطلاق المعلق علی الابراء ھل ھورجعی او بائن مع الاشباہ والنظائر۔ادارۃ القرآن کراچی ٢/٢٦

[2] درمختار باب التعلیق مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٣٢و ٢٣٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن