دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

واذا وصف الطلاق بضرب من الشدۃ والزیادۃ کان بائنا وقال الشافعی یقع رجعیا اذاکان بعد الدخول، لانہ وصفہ بالبینونۃ خلاف المشروع فیلغو کما اذا قال انت طالق علی ان لارجعۃ لی علیك ولنا انہ وصفہ بما یحتملہ ومسئلۃ الرجعۃ ممنوعۃ اھ،قال فی العنایۃ ای لانسلم انہ لایقع بائنا بل تقع واحدۃ بائنۃ اھ وھکذا فی فتح القدیر وغایۃ البیان والتبیین فقد علمت ان المذھب وقوع البائن،وقد تمسك بہ بعض من لاخبرۃ لہ ولادرایۃ بالمذھب علی ان قول الموثقین فی التعالیق تکون طالقا طلقۃ تملك بھا نفسھا لایوجب البینونۃ مستدلابانہ لوقال انت طالق علی ان لارجعۃ کان رجعیا،وھو خطأ وقد اوسعت الکلام فیھا فی رسالۃ[1]اھ ملخصًا۔

 

جبکہ ہدایہ کی عبارت سے ظاہر یوں ہےکہ دوسرا قول راجح ہے،کیونکہ انہوں نےیوں فرمایا کہ جب طلاق کو ایسے وصف سے موصوف کیا جائے جو شدت اور زیادتی پر دلالت کرے تو وہ طلاق بائنہ ہوتی ہے اور امام شافعی نے فرمایا کہ یہ طلاق رجعی ہوگی بشرطیکہ بیوی سے دخول کرچکا ہو کیونکہ اس نے صریح ایك طلاق کو بائن کے وصف سے موصوف کیا ہے جو کہ خلافِ مشروع ہے لہذا یہ وصف لغو ہوگا،جیسا کہ کوئی یوں کہے کہ تجھے طلاق ہے اس شرط پر کہ مجھے رجوع کا اختیار نہ ہوگا تو رجوع کا حق باقی رہے گا اور طلاق رجعی ہوگی،اورامام شافعی رحمہ اﷲ تعالٰی کے اس قول کے مقاملہ میں ہماری دلیل یہ ہے کہ خاوند نے طلاق مذکورہ کو ایسے وصف سے موصوف کیا جس کا اس میں احتمال بن سکتا ہے اور جس مسئلہ پر آپ نے قیاس کیا یعنی رجوع نہ کرنے کی شرط،توہمارے لئے وہ ایسے نہیں ہے بلکہ وہ طلاق بائنہ ہے اھ۔ عنایہ میں حنفی مسلك کی تائید میں فرمایا کہ مذکورہ صورت میں بائنہ طلاق نہ ہونا تسلیم نہیں کرتے بلکہ ایك طلاق بائنہ ہوگی اھ عنایہ کے علاوہ فتح القدیر،غایۃ البیان اور تبیین میں ایسے ہی ہے،اور آپ کو معلوم ہوچکا ہے کہ حنفی مذہب میں طلاق بائنہ ہوگی،جن لوگوں کومذہب کی خبر اور سمجھ نہیں انہوں نے یہاں استدلال کیا ہے کہ"قول الموثقین فی التعالیق"سے مراد یہ ہے کہ اگر خاوند بیوی کو کہے کہ"تجھے ایك رجعی طلاق جس میں تجھے اپنا اختیار حاصل ہے"تو اس میں طلاق بائنہ نہ ہوگی،اس پر انہوں نے دلیل یہ دی کہ اگر کوئی بیوی کو کہے کہ تجھے ایك طلاق ہے اس شرط پر کہ مجھے رجوع کا اختیار نہ ہوگا،تو یہ بھی رجعی طلاق ہوگی،حالانکہ ان لوگوں کا یہ بیان واستدلال خطأ ہے،اور میں نے اس بات کو تفصیل سے رسالہ میں لکھا ہے اھ ملخصًا(ت)

 


 

 



[1] بحرالرائق  فصل انت طالق  ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٣/٢٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن