30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الیٰ شیئ ناپدید ہے۔
|
قال قاضی خان فی فتاوٰہ رجل قال نان خوردیم ونبیذ خوردیم زنان مابسہ٣ ثم قال لہ رجل بعد ماسکت بسہ طلاق فقال الرجل بسہ طلاق لاتطلق امرأتہ لانہ لما فرغ عن الکلام وسکت ساعۃ کان ھذا ابتداء کلام لیس فیہ اضافۃ الیٰ شیئ۔[1] |
قاضی خاں نے اپنے فتاوٰی میں فرمایاایك شخص نے کہا ہم نے روٹی کھائی اور نبیذ پیا ہماری عورتوں کو تین،پھر کچھ دیر بعد اس کو ایك شخص نے کہا"تین طلاقیں"تو اس نے کہا"تین طلاقیں"تو اس کی بیو ی کو طلاق نہ ہوئی کیونکہ جب خاموش ہوکر کچھ دیر کے بعد کہا تو یہ نیاکلام ہے اور اس میں اضافت کسی کی طرف نہ پائی گئی۔(ت) |
ثانیًا یہ کہ لفظ"جواب"موضوع واسطے طلاق کے نہیں ہے بلکہ یہ ایك ہندی کلمہ ہے کہیں بمعنی ترك و رد کے آتاہے،چنانچہ زید نے عمرو سے کچھ مانگا اس نے جواب دیا یعنی رد کیا کچھ نہ دیا خالی ہاتھ چلا گیا،دوسرا یہ کہ خالد نے مثلًا بکر سے سوال کیا نماز میں کتنے فرض اور کتنے واجب ہیں؟ اس کا جواب دےدیا یعنی اس کے سوال کو تسلیم کرکےا س کا جواب دیا یعنی رد نہ کیا بتلادیا اتنے فرض ہیں اتنے واجب ہیں۔اور کبھی ایك شیئ کے مقابلہ میں دوسری شیئ تیار کی جائے ا س کو ہندی میں جواب کہتے ہیں،مثلًا ایك شخص نے مکان بنایا اور اس میں چار در اور چار طاق محاذی ایك دوسرے کے بنائے اس کو اردو میں ایك دوسرے کا جواب کہتے ہیں۔اور یہ بھی مفہوم لفظ جواب کا ہوسکتا ہے کہ اگر تم اپنے گھر نہ آئیں تو ہمارا بھی جواب ہے یعنی ہم بھی تمہارے گھر نہ آئیں گے۔اور یہ بھی مفہوم ہوسکتا ہے کہ تم ہم سے اگر قرینہ نیك سے اورحُسنِ معاشرت سے رہوگی تو ہم بھی اسی قاعدہ سے رہیں گے اگر تم ہم سے سر کشی رکھوگی ہم بھی سرکشی رکھیں گے۔اور یہ بھی مفہوم ہوسکتا ہے کہ پہلے اس سے اس مخاطبہ نے اپنے زوج فضل کریم سے کوئی چیز مانگی ہوتو اس کے دینے میں سکوت کیا اور وہ رنجیدہ ہوکر اپنے گھر چلی گئی،جب اس نے اس مسماۃ سے جاکر کہا کہ تم اپنے گھر چلو اس نے نہ مانا تو اس کے مقابلہ میں زوج نے کہا کہ ہمارا بھی جواب ہے،تو اس طرح سے یہ لفظ جواب اردو میں چند معنی میں مستعمل ہوتا ہے توپھر لفظ جواب سے خاص کر طلاق بائن کا مفہوم سمجھنا دلیل نافہمی کی ہے،
|
کما حققہ الفاضل المحقق الکامل جناب مولٰنا احمد رضاخان صاحب دام مجدھم بعد التی والتیاما ترک |
جیسا کہ اس کی تحقیق فاضل محقق کامل جناب مولانا احمد رضاخاں صاحب دام مجدہ نے فرمائی بہر صورت انہوں نے اس معاملہ میں تحقیق میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع