30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تصدقات علمائے بدایوں
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
حامدًا ومصلیا ومسلما
اگرزوج نے فقط یہی لفظ کہے تھے کہ"اگر عصر تك نہ آئیں تو نکاح سے میں تم کو علیحدہ کردوں گا"تو یہ تو فقط وعدہ ہے طلاق سے تعلق ہی کیا۔اور اگر یہ لفظ کہے تھے کہ"میری طرف سے جواب ہے"تو یہ کنایہ طلاق میں داخل ہوسکتا ہے مگر جب شوہر بحلف کہتا ہے کہ میری نیت نہ تھی تو اسی کا قول معتبر ہے جیسا کہ مجیب لبیب نے کتاب ردالمحتار وغیرہ سے ثابت کیاہے،بہر حال صرف انہیں کلمات کی بناء پر باوجود حلف شوہر کے عدم نیت طلاق پر حکم طلاق بائن دے دینا ازروئے کتب فقہ حنفی صریح غلطی ہے کما فصلہ المجیب المصیب،واﷲ اعلم وعلمہ اتم واحکم۔حررہ عبد الرسول محب احمد القادری عفا اﷲ عنہ

کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع