30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیش کرنے سے اسے قاصر کیا جائے۔
خامسًا حکم بننے میں اگر اس نے یہ زعم کیا کہ فضل کریم نے اسے حکم کیا اور وُہ واقع میں ایسا نہ تھا تو اس نے ایك مسلمان پر افتراء کیا اور شرع مطہر میں مفتری کی سزا اسلام کے یہاں اسی٨٠ کوڑے ہیں___ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ ۘ[1] (اور بیشك آخرت کاعذاب اور سخت تر)اور اگریہ ٹھہرایا کہ گو فضل کریم نے مجھے حکم نہ کیا مگر شریعت نے بے رضا وتحکیم خود حکم بن بیٹھنا اور فیصلہ کردینا جائز کیاہے اور ایسا فیصلہ شرعًا صحیح ونافذ ہوتا ہے تو اس نے شریعت مطہرہ پر افترا کیا،اور شریعت مطہرہ پر افترا اﷲ عزوجل پر افترا ہے اور اﷲ عزوجل پر افترا بے ایمان ہی کرتا ہے۔اﷲ عزوجل فرماتا ہے: اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ[2]جھوٹے افتراء وہی باندھتے ہیں جو مسلمان نہیں۔
سادسًا وہ جانتا تھا کہ شرع مطہر سے اس صورت میں حکم طلاق نہیں ہوسکتا اور پھر دانستہ خلافِ حکم شرع حکم کیا جب تو ان آیات کریمہ سے اپنا حکم معلوم کرے کہ:
|
وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۴۵﴾ وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ ﴿۴۷﴾ وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۴۴﴾ [3] |
جو اﷲکے اتارے پر حکم نہ کریں وہ ظالم ہیں، جو اﷲکے اتارے پرحکم نہ کریں وہ فاسق ہیں، جو اﷲکے اتارے پرحکم نہ کریں وہ کافر ہیں، |
جب حکم شرع پر حکم نہ کرنے والوں کےلئے یہ احکام ہیں تو جو دانستہ حکم شرع کے خلاف کریں اور اسے حکم شرع بتائیں ان پرکس درجہ سخت تر ہوں گے اور اگر نہ جانتا تھا اور بے علم فتوٰی دیاتو اپنا حکم اس حدیث سے لے:
|
افتوابغیر علم فضلوا واضلوا٤[4]رواہ الائمۃ احمد و البخاری ومسلم والترمذی وابن ماجۃ عن عبد اﷲ بن عمرو رضی اﷲتعالٰی عنھما۔ |
بے علم فتوٰی دیا تو آپ بھی گمراہ ہوئے اور اوروں کوبھی گمراہ کیا(اسے امام احمد،بخاری،مسلم،ترمذی اور ابن ماجہ نے عبداﷲ بن عمر و رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع