30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نوٹ
اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ کا یہ وہ مفصل فتوٰی ہے جس کا ذکر پیش لفظ میں گزرچکا ہے،یہ فتوٰی فتاوٰی رضویہ قدیم میں شامل نہ تھا، اس مسئلہ کی اہمیت اور اس باب سے متعلقہ ہونے کے پیش نظر اس مقام پر جلد ہذا میں شامل کرلیا گیا ہے۔
مسئلہ۸: از انبٹھہ ضلع سہارن پور مرسلہ فضل کریم انصاری
بسم اﷲالرحمٰن الرحیم ط
نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم۔
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسمی فضل کریم نے اپنی زوجہ مسماۃ حسینہ بی کو بلایا،اس کی والدہ نے بھیجنے سے انکار کیا،فضل کریم اس کے پاس گیا اور سمجھایا،جب دیکھا کہ وہ راضی نہیں ہوتی تو اس سے کہا کہ"اگر آج آپ عصر تك اپنے گھر نہ آئیں تو میں آپ کو اپنے نکاح سے علیحدہ کردوں گا"اور اثنائے راستہ میں بہنگام واپسی مکان خسر خود صدیق احمد یا تایا زوجہ خود کے مل جانے پر اس سے بھی فضل کریم نے کہا کہ"ان کو سمجھا کر بھجوادو میں کہہ آیا ہوں کہ عصر تك اپنے گھر نہ آئیں تو میں اپنے نکاح سے علیحدہ کردوں گا"اس پر اہالیِ زوجہ نے اس کو روك رکھا اور لفظ یہ بتائے کہ فضل کریم یہ لفظ کہہ گیا تھا کہ"اگر آپ عصر تك اپنے مکان میں نہ آئیں تو میری طرف سے جواب ہے"اور یہ الفاظ فضل کریم نے بحالتِ غیظ وغضب کہے تھے نیز یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ فضل کریم نے باہر از مکان خسر خود تایا زوجہ خود سے کہا تھا کہ"معافی نامہ مہر میرے پاس لکھا رکھا ہے اور میں کہہ آیا ہوں کہ"اگر عصر تك آپ اپنے گھر نہ آئیں تو میری طرف سے جواب ہے"فضل کریم ان الفاظ سے منکر ہے نیز بحلف شرعی کہتا ہے کہ بالفرض لفظ یوں ہوں یا کچھ ہوں جو کچھ ہوں میں نے کہا تھا اس سے زوجہ مذکور کو طلاق دینے کی نیت میری نہ تھی"اس پر بعض صاحبان عــــہ نے بے تحکیم فضل کریم
عــــہ: یعنی جناب مولوی اشرفعلی صاحب تھانوی مصنف حفظ الایمان جن کی نسبت حسام الحرمین شریف میں علماء کرام حرمین شریفین کا حکم مشہور ومعروف ہے١٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع