30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایك مہمل لفظ زبان سے نکل گیا،اب زوجہ شوہر کی دی ہوئی کوئی چیز نہ لیتی ہے،نہ کھاتی ہے،نہ پہنتی ہے،نہ قریب آتی ہے،اور کہتی ہے کہ مجھ کو یہ خوف ہے کہ اگر میں کھاؤں تو مجھ پر شرعی نقصان پڑجائے گا،شوہر اس امر سے قطعی انکار کرتا ہے اس کا بیان ہے کہ غصہ میں میرے منہ سے نکل گیا ہے ہرگز میری یہ مراد نہ تھی،بقسم شرعی کہتا ہے،یومِ عقد سے گاہے اس نے ایسا لفظ بد منہ سے نہیں نکالا ہے بینواتوجروا۔
الجواب:
اگر الفاظ اسی قدر تھے جو مذکور ہوئے جن میں کچھ ذکر نہیں کہ کون طلاق ہے کس پر طلاق ہے،اور ایسی حالت میں شوہر کا بقسم بیان کہ ان الفاظ سے میں نے طلاق زوجہ کی نیت نہ کی تو صورت مذکورہ میں بموجب روایات کثیرہ فتاوٰی قاضی خاں وفتاوٰی خلاصہ وفتاوٰی بزازیہ وفتاوٰی ہندیہ وفتاوٰی ذخیرہ ومحیط امام برہان الدین وقنیہ وبحرالرائق ودرمختار وغیرہا ان الفاظ سے نکاح پر کوئی اثر نہ اب ہے نہ آئندہ کسی چیز کے کھانے سے پیدا ہو،اور بنظر دقیق احتیاط یہ ہے کہ اگر الفاظ یہی تھے کہ میری چیز کھائے الخ جب تو جو چیز کھانے سے پہلے زوجہ کو شوہر ہبہ کردے کہ اب میری چیز کھانا صادق نہیں،اور اگرلفظ وہ ہیں جو کرامت نامہ میں ارشاد ہوئے کہ اب اگر میری لائی ہوئی کھائے الخ تو علاج یہ ہے کہ خود چیز نہ لائی جائے نوکر یا عزیز یا غیر اوروں سے منگواکردی جائے،یہ احتیاط صرف کھانے میں ہے اس کے سوا پہننا،بولنا،قریب آناجانا وغیرہا کسی فعل سے کوئی اثر ضرر نہیں اور ایك بار سہوًا خواہ قصدًا ایسا واقع ہوجائے کہ خلافِ شرط کھانا عمل میں آئے تو الفاظ مذکورہ سے بنظرِ احتیاط بھی صرف ایك طلاق رجعی کا حکم ہوگا کہ عدت کے اندر فقط زبان سے اتنا کہہ دینا کہ میں نے تجھے اپنے نکاح میں پھیر لیا کفایت کرے گا،اس کے بعد وہ شرط باطل ہوجائے گی جو چاہے اور جتنی بارچاہے شوہر کی چیز اسی کی لائی ہوئی کھائے ہرگز طلاق نہ ہوگی۔واﷲتعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع