دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

لاینفی ضعفھا ولذاتقدم عن الصدر انہ لایحل لاحدان یفعل ذٰلك وکذا ماتقدم عن الحلوانی من انہ یعلم ولایفتی بہ فلو تثبت ھذہ الروایۃ عن محمد وکانت صحیحۃ لبنوا الحکم علیھا ولم یحتاجوا الی بنائہ علی مذھب الشافعی فھذا یدل علی انھا روایۃ شاذۃ کما یشیر الیہ کلام المجتبٰی المار[1]۔

ختم نہیں کرسکتا،اسی لئے صدر سے منقول گزرا کہ کسی کو یہ کام حلال نہیں،اور یوں ہی علامہ حلوانی سے منقول گزرا کہ اس کو جان لیاجائے مگر فتوٰی نہ دیا جائے،تو اگر یہ بات امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی سے صحیح ثابت ہو تو پھر چاہئے تھا کہ اس قول محمد رحمہ اﷲتعالٰی کو مبنیٰ حکم بناتے اور امام شافعی کے قول کے محتاج نہ ہوتے،اس سے معلوم ہوا کہ یہ روایت شاذ ہے جیسا کہ اس پر گزشتہ مجتبی کا کلام اشارہ کررہا ہے۔(ت)

پھر اگر مخلص چاہے تو کچھ تقلید امام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حاجت نہیں،خو داپنے مذہب میں مخلص موجود ہے مثلًا صورتِ مستفسرہ میں اس عورت سے نکاح کرلے،نکاح کرتے ہی طلاق پڑجائے گی،اور ازانجاکہ عورت غیر مدخولہ ہے اور اس نے تین طلاقیں بتفریق ذکر کی ہیں کہ طلاق ہے وطلاق ہے وطلاق ہے لہذا ایك ہی واقع ہوگی،

فی الدرالمختار وان فرق بوصف او خبر اوجمل بعطف اوغیرہ بانت بالاولی لاالی عدّۃ ولذالم تقع الثانیۃ بخلاف الموطوۃ حیث یقع الکل۔[2]

درمختار میں ہے:اگر طلاق کو متفرق وصف یا خبریا حکم کے ساتھ متفرق کرے خواہ عطف کے ذریعہ یا بغیر عطف تو عورت پہلی طلاق سے ہی بائنہ ہوجائے گی اور عدت نہ ہوگی، اسی وجہ سے دوسری طلاق واقع نہ ہوگی،اس کے برخلاف اگر وطی شدہ بیوی کو ایسے کہا تو سب طلاقیں واقع ہوں گی۔(ت)

پس اسی وقت پھر اس سے نکاح کرلے اب طلاق نہ پڑے گی کہ یمین ایك بار سے کھل گئی،

فی التنویر الفاظ الشرط ان واذا واذا ماوکل وکلما ومتٰی ومتٰی ما

تنویر میں ہے:عربی شرط کے الفاظ یہ ہیں:ان،اذا،اذاما، کل،کلما،متٰی،متٰی ما،

 


 

 



[1] ردالمحتار باب التعلیق الطباعۃ المصریۃ بمصر ٢/٤٩٧

[2] درمختار باب طلاق غیر المدخول بہا مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن