30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ اگرمیں تجھ سے نکاح کروں تو طلاق ہے وطلاق ہے وطلاق ہے،آیا اس کو تقلید مذہب شافعی کی جائز ہے تاکہ وطی اس عورت کی بلاتردد ہوجائے کیونکہ عند الشافعی یمین مضاف میں طلاق نہیں واقع ہوتی،
|
کمافی الدرالمختار فی المجتبی عن محمد فی المضافۃ لایقع وبہ افتی ائمۃ خوارزم انتہی وھو قول الشافعی[1] |
جیسا کہ درمختا رمیں ہے کہ مجتبی میں امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی سے مروی ہے کہ جس عورت کے نکاح سے کوئی شرط منسوب کی جائے تو طلاق نہ ہوگی،اسی پر ائمہ خورازم کا فتوٰی ہے اھ،یہی امام شافعی رحمہ اﷲتعالٰی کا قول ہے یانہیں۔ (ت) |
الجواب:
ہمارے ائمہ کرام رضی اﷲعنہم کا اجماع ہے کہ یمین مضاف منعقد ہے اور ایسی صورت میں نکاح کرتے ہی فورًا طلاق بائن ہوجائے گی،وُہ روایت ضعیفہ کہ مجتبٰی میں امام محمد رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ سے جس کا پانا بیان کیا قطع نظر اس سے کہ زاہدی چنداں موثوق فی النقل نہیں وہ خود بھی اس کے ضعف کا معترف ایسی روایات شاذہ ساقطہ پر فتوٰی دینا جائز نہیں،ولہذا علماء تصریح فرماتے ہیں کہ نہ مفتی کو اس روایت پرافتا کی مجال،نہ کسی کو اس پر عمل حلال۔درمختار میں عبارت منقولہ سائل کے بعد ہے:
ھذا یعلم ولایفتی بہ[2] (اس کو معلوم کرلیاجائے لیکن اس پر فتوٰی نہ دیا جائے۔ت)ردالمحتار میں ہے:
|
فی البزازیۃ وعن الصدر اقول لایحل لاحدان یفعل ذٰلك وقال الحلوانی یعلم ولایفتی بہ لئلایتطرق الجھال الی ھدم المذھب اھ بحر[3]۔ |
بزازیہ میں ہے اورصدر سے مروی ہے میں کہتا ہوں کہ کسی کو یہ کام حلال نہیں،اورحلوانی نے فرمایا معلوم کرلیا جائے لیکن اس پر فتوٰی نہ دیا جائے تاکہ جاہل لوگ مذہب کے خلاف نہ مصروف ہوجائیں اھ بحر۔(ت) |
اُسی میں ہے:
|
فلیس للمفتی الافتاء بالروایۃ الضعیفۃ وکونھا افتی بھا کثیر من ائمۃ خوارزم |
مفتی کو ضعیف روایت اختیار نہیں کرنی چاہئے،اور ائمہ خوارزم کا اس پر فتوٰی اس کے ضعف کو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع