30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وانت تعلم ان التعلیق انشاء التعلیق وان الاولی لیست محلالہ لترك الاضافۃ فوجب الصرف الی المحل لابقاء العمل وھذا کلہ واضح جدا،واﷲتعالٰی اعلم۔ |
کیا ہے اھ، آپ کو معلوم ہے کہ معلق کرنا،تعلیق کا انشاء ہے،جبکہ اجنبیہ اسکا محل نہیں کیونکہ وہ نہ نکاح میں ہے اور نہ اس سے نکاح کی طرف نسبت ہے اس لئے محل کی طرف پھیرنا ضروری ہے تاکہ کلام بامقصد بن سکے،اور یہ تمام خوب واضح ہے،واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
کیا ہے اھ، آپ کو معلوم ہے کہ معلق کرنا،تعلیق کا انشاء ہے،جبکہ اجنبیہ اسکا محل نہیں کیونکہ وہ نہ نکاح میں ہے اور نہ اس سے نکاح کی طرف نسبت ہے اس لئے محل کی طرف پھیرنا ضروری ہے تاکہ کلام بامقصد بن سکے،اور یہ تمام خوب واضح ہے، واﷲتعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ ٥:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ سے بعوض ہزار روپیہ کےنکاح کیا اور قبل نکاح درمیان نکاح کے یہ شرط کی کہ نصف مہر یعنی پانسو روپیہ اگر عند الطلب زوجہ ادا نہ کروں تو ہند ہ پرتین طلاقیں ہیں،پس نکاح کے بعد ہندہ مذکور نے روپیہ طلب کیا زید نے روپیہ مذکورہ اس وقت ادا نہ کیا اور شرط مذکورہ ایجاب میں ہوا تھا اور ایجاب جانب عورت سے اور قبول جانب مرد سے،اب اس صورت میں ہندہ پر طلاق واقع ہوگی یانہیں؟
الجواب:
صورتِ مستفسرہ میں ہندہ پر تین طلاقیں ہوگئیں،فتاوٰی امام قاضی خاں میں ہے:
|
تزوج علٰی انھا طالق ذکر محمد رحمہ اﷲتعالٰی انہ یجوز النکاح والطلاق باطل قال الفقیہ ابواللیث رحمہ اﷲتعالٰی ھذا اذاابدأ الزوج فقال تزوجتك علٰی انك طالق وان ابتدأت المرأۃ فقالت زوجت نفسی منك علی انی طالق فقال زوجت نفسی منك علی انی طالق فقال قبلت جازالنکاح ویقع الطلاق الخ١ [1]واﷲتعالٰی اعلم۔ |
مرد نے کہا میں تجھ سے اس شرط پر نکاح کرتا ہوں کہ تجھے طلاق ہے،امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی نے فرمایا تو نکاح صحیح اور طلاق باطل ہوگی،فقیہ ابولیث رحمہ اﷲتعالٰی نے فرمایا یہ جب ہے کہ یہ بات خاوند پہلے کہے،اگر عورت نے ابتداء کرتے ہوئے یوں کہا"میں نے اپنے آپ کو تیرے نکاح میں اس شرط پر دیا کہ مجھے طلاق ہو،تو خاوند کے قبول کرنے پر نکاح صحیح ہوکر طلاق ہوجائے گی الخ واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٦: از مدراس محلہ جمکنڈی مسیت مکہ مرسلہ مولوی عبد الرزاق صاحب ٧ محرم ١٣١٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کسی شخص حنفی نے یمین مضاف کی ہواس طرح پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع