30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢تا٤: از ملك آسام ضلع جو رہاٹ ڈاك خانہ کٹنگا بمقام سرائے مرسلہ سید صفاء الدین ٩/ربیع الاول ١٣١٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ان مسائل میں:
سوال اوّل: زید نے اپنی پہلی زوجہ ہندہ کے نکاح کے قبل وعدہ کیا تھا کہ اگر بلااجازت اس زوجہ مسمی بہ ہندہ کے نکاح ثانی کروں تو زوجہ ثانی کو تین طلاق، اس صورت میں کیا حکم ہےـ؟
سوال دوم: زید نے وقتِ نکاح اپنی زوجہ ہندہ سے یہ شرط کی
کہ اگر بلااجازت تیرے نکاح ثانی کروں تو تجھ کو تین طلاق۔
سوال سوم: زید نے قبل نکاح کے یہ شرط کی کہ میں اگر بلااجازت اس منکوحہ کے
نکاح ثانی کروں تو میرا نکاح باطل، اس صورت میں کس بی بی کو طلاق ہوگی؟بینواتوجروا۔
الجواب:
جواب سوال اول:اللّٰھم ھدایۃ الحق والصواب(حق وصواب کےلئے رہنمائی فرما۔ت)صورتِ مستفسرہ میں تعلیق صحیح ہوگئی،
|
لوجود الاضافۃ الٰی سبب الملك وھو النکاح ولایضر کونہ قبل نکاح الاولی اذلیس المعلق طلاقھا حتی یحتاج الٰی ملکھا اوالاضافۃ الیہ اوالٰی سببہ بل طلاق الاخری وقد اضافہ الی نکاحھا۔ |
ملکیت کے سبب(نکاح) کی طرف اضافت پائے جانے کی وجہ سے اور پہلی بیوی کے نکاح سے قبل اضافت کا ہونا مضر نہیں کیونکہ اس نکاح والی کی طلاق کو معلق نہیں کیاگیا تاکہ اس کےلئے نکاح یا نکاح کی طرف اضافت یا ملکیت یعنی نکاح کے سبب کی طرف اضافت ضروری ہو بلکہ یہ دوسری عورت کی طلاق کی تعلیق ہے جس کو اس کے نکاح کی طرف مضاف کیا گیا ہے۔(ت) |
درمختار میں ہے:
|
شرطہ الملك حقیقۃ کقنہ اوحکما کمنکوحتہ او معتدتہ اوالاضافۃ الی الملك کان ملکت عبدا و ملکتك او نکحتك اھ١[1] ملخصًا۔ |
ثبوت تعلیق کی شرط حقیقی ملکیت جیسا کہ لونڈی، یا حکمی ملکیت جیسا کہ منکوحہ بیوی یا عدت میں مصروف بیوی یا ملکیت کی طرف اضافت ہو، مثلًا یُوں کہے اگر میں عبد کا مالك بن جاؤں یا تیرا مالك بن جاؤں یا تجھ سے نکاح کروں اھ ملخصًا(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع