30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قدم فیہ [1]الخ |
اس صورت میں بیوی کو فلاں کے آنے کی اطلاع والی مجلس میں اپنا اختیار حاصل ہوجائے گا الخ(ت) |
اُسی میں ہے:
|
اذاقامت عن مجلسھا قبل ان تختار نفسھا وکذا اذا اشتغلت بعمل اٰخر یعلم انہ کان قاطعا لما قبلہ کما اذاادعت بطعام لتأکلہ او نامت او نشطت او اغتسلت او اختضبت او جامعھا زوجہا او خاطبت رجلا بالبیع والشراء فھذا کلہ یبطل خیارھا کذافی السراج الوھاج۔[2] |
اگر بیوی مجلس میں اپنے کو طلاق دینے سے قبل اُٹھ کھڑی ہوئی یا کسی دوسرے کام میں مصروف ہوگئی جس سے معلوم ہوجائے کہ یہ اختیار کے لئے قاطع ہے مثلًا بیوی اس مجلس میں اختیار استعمال کرنے سے قبل کھانے کےلئے کھانا طلب کرلے یا کنگھی کرنا شروع کردے یا غسل شروع کردے یا خضاب مہندی لگانا شروع کردے یا خاوند سے ہمبستری شروع کردے یاکسی دوسر ے شخص سے خرید وفروخت کی بات شروع کردے،تو یہ تمام افعال اس کے اختیار کو باطل کردیں گے۔سراج الوہاج میں ایسے ہی مذکور ہے(ت) |
درمختار میں ہے:
|
والفلك لھا کالبیت وسیرد ابتھا کسیرھا حتی لایتبدل المجلس بجری الفلك ویتبدل بسیر الدابۃ [3]الخ۔ |
کشتی،گھر کی طرح ہے،اور سواری کا چلنا عورت کے اپنے چلنے کی طرح ہے حتی کہ مجلسِ اختیار تبدیل نہ ہوگی جب کشتی چلتی رہی ہو مگر سواری کے چلنے پر مجلس تبدیل ہوجائے گی الخ (ت) |
بالجملہ صورت مستفسرہ میں زینب پر طلاق ہونے کےلئے تین امور ضرور:
ایك یہ کہ وہ تفویض جانب زوج سے صحیح واقع ہوئی یعنی بعد نکاح یہ اختیار دیا ہو یا وقت نکاح اس طور پر کہ ابتدائے ایجاب عورت کی طرف سے ہو۔
دوسرے یہ کہ بعد نکاح چھ٦مہینے بے نفقہ وخبر گیری گزرے ہوں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع