دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

لایملك انشاءہ لخروج الامر من یدہ بتبدل مجلسہ وکذا لو قال اعتقتك علی مال امس فلم تقبل فقال القن قبلت فالقول للمولی وکذاھذا کلہ فی الطلاق وفی امرك بیدك [1]اھ ملخصًا۔

انکار کرتا ہے اور اس گفتگو میں غلام کا کہنا کہ میں نے اپنے آپ کو آزاد کرلیا ہے یہ اس چیز کی خبردے رہا ہے جس کی انشاء کا ابھی تك وہ مالك نہیں بنا تو فی الحال غلام کا کوئی قول نہیں ہے،کیونکہ اب مجلس بدلنے کی وجہ سے اختیار اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہے،اور یُونہی اگر کہا کہ"میں نے کَل تجھے مال کے عوض آزادی کا اختیار دیا تھا جسے تُونے قبول نہ کیا"،تو غلام نے کہا"میں نے قبول کرلیا تھا"تو مالك کی بات معتبر ہوگی۔اور یہی تمام صورتیں طلاق اور بیوی کے ہاتھ میں اختیار دینے کے متعلق ہیں اھ ملخصًا(ت)

بحرالرائق میں ہے:

الفرق بینھما ان فی المسئلۃ الاولی اتفقا علی صدور الایقاع منھا بعد التفویض،والزوج یدعی ابطال ایقاعھا فلایقبل منہ[2]۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مذکورہ صوتوں میں فرق یہ ہے کہ پہلے مسئلہ میں خاوند وبیوی دونوں اختیار کے بعد مجلس میں اختیار کو استعمال کرنے پر متفق ہیں مگر خاوند،بیوی کے حق کو باطل کرنے کا مدعی ہے اس لئے اس کی بات مقبول نہ ہوگی الخ۔واﷲسبحانہ و تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۳۲۳:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے ایك عورت سے قبلِ نکاح یہ قرار دیا کہ اگر میں دوسرا نکاح کسی اور عورت سے کروں تو تجھ کو اختیار ہے کہ تو اپنے آپ کوطلاق دے لے،اس شخص نے دوسرا نکاح کرلیا،عورت اپنے آپ کو فورًا حسبِ اختیار طلاق دے لے اور شوہر اس پر رضا مند نہ ہوتو طلاق ہوگی یانہیں؟اور قبلِ نکاح یہ شرط جائز تصور ہوگی یانہیں؟

الجواب:

اگر لفظ جو اس شخص نے اس عورت سے قبل نکاح کہے اسی قدر اور یُونہی ہیں جس طرح سوال میں


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل الثالث والعشرون فی الامر بالید ومتعلقہ اسلامی کتب خانہ بنوری ٹاؤن کراچی ١/٣۔٣٠٢

[2] بحرالرائق فصل فی الامر بالید ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٣/٣٢٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن