دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

 

بھی بیوی کو مجلسِ علم میں اختیار باقی ہوگا بشرطیکہ اس مجلس علم میں کوئی تبدیلی اُٹھنے یا اُٹھنے کے مترادف کوئی کام یا بات کرنے سے نہ آئی ہو کیونکہ ایسی بات یا کام حقیقۃً یا حکمًامجلس کی تبدیلی قرار پائے گا،مثلًاکسی ایسے کام میں وہاں ہی مصروف ہوجائے جس سے یہ سمجھا جائے کہ اس نے اختیار کو چھوڑدیا اور ختم کردیا ہے(ت)

ردالمحتار میں ہے:

ودخل فی العمل الکلام الاجنبی۔[1]

ایسے کام میں اجنبی اور اختیار سے لاتعلق کلام بھی اعراض سمجھاجائے گا۔(ت)

پس صورتِ مستفسرہ میں وہ اختیار ہرگز صحیح نہ ہوا نہ اس وقت تك ہندہ پر کوئی طلاق پڑی،ہاں جب ولیِ ہندہ نے طلاق مانگی اور زید نے مہر واپس لے کر طلاق دی،یہ طلاق بیشك صحیح ہوئی اور اسی طلاق کے وقت سے ہندہ پر عدت لازم آئی،اگر ختمِ عدّت سے پہلے بکر وغیرہ زید کے سواکسی سے نکاح کرے گی باطل محض وحرام قطعی ہوگا،

قال اﷲ تعالٰی وَالْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍؕ[2] ۔واﷲتعالٰی اعلم۔

اﷲتعالٰی نے فرمایا ہے:طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو تین حیض ختم ہونے تك عدت میں پابند رکھیں واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ۳٢٢:             ازبنگالہ ضلع سلہٹ ڈاکخانہ کمال گنج موضع پھول ٹولی مرسلہ مولوی عبدالغنی صاحب ٢٢ذیقعدہ ١٣١٧ھ

ماقولکم رحمکم اﷲتعالٰی فی الدارین(اﷲتعالٰی دونوں جہانوں میں آپ پر رحم فرمائے آپ کاکیا فرمان ہے۔ت)کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی اگلی خاتون مسمّاۃ زینب کو طلاق دے کر ہندہ کو اس شرط پر نکاح کیا کہ اگر بلااذن ہندہ اپنے اگلے خاتون مطلقہ کویااور دوسری کسی کو اپنے نکاح میں لائے تو ہندہ کو تین طلاق کا اختیار ہے خواہ کہ طلاق کواختیار کرکے اپنے نفس کو چھڑائے یا مرضی شوہر پر رہے۔اب زید بلااذنِ ہندہ اپنی اگلی خاتون مطلقہ کو بہ نکاح گھر میں لایا اس صورت میں ہندہ کو اختیار ایقاع طلاق کے واسطے مجلس شرط ہے یانہیں،ہندہ دعوٰی کرتی ہے کہ بمجرد آتے ہی زینب کے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تھا زید اور دو عورت حاضر مجلس ہندہ تھے کہتے ہیں ہندہ نے کوئی بات


 

 



[1] ردالمحتار باب تفویض الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/۴۷۶

[2] القرآن الکریم ٢/٢٢٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن