دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

(بائنہ طلاق پہلی بائنہ کے بعد نہیں آسکتی اس میں نیت کی ضرورت تھی جو کہ پائی گئی۔ت)اورایك اس کا لکھنا کہ"طلاق دیتا ہوں"اور رجسٹری واپس دینے سے طلاق واپس نہ ہوگی کہ بلا شر ط تھی۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٣٢٠:ازملك متوسط شہر رائپور محلہ بیجناتھ بارہ مرسلہ منشی محمد اسحٰق مولود خواں عرائض نویس ١٩جمادی الاخرہ١٣١٢ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مسمّی طالع ورخاں نے بحالت غیظ وغضب ایك خط اپنے خسر حقیقی کے نام لکھا جس کا خلاصہ یہ ہے جناب ماموں نجم خاں صاحب دام ظلہ بعد السلام علیکم واضح ہو میں نے آپ سے بارہا کہا کہ عمدہ کو یہاں سے مت لے جاؤ،مگر آپ لے ہی گئے بغیر رضامندی،آپ نے اپنی ہی ضد کی،میں بھی اس کے اطوار سے نہایت درجہ ناخوش تھا،اس چار مہینہ کے عرصہ میں کبھی میری خدمت نہ کی،اطوار ناشائستہ جو اسمیں ہیں اُن کا دفع غیرممکن ہے،اس سے بڑھ کر خراب عادات عمدہ میں ہیں،لہذابخوشی تمام آپ کو اجازت دیتا ہوں کہ اس کا نکاح کسی دوسرے شخص کے ساتھ کردو،کیونکہ جس حالت میں میرادل اس سے خوش نہیں اوراس کا بھی مجھ سے نہیں ایسی حالت میں ایك دوسرے کی جان کے ضرور خواہاں رہیں گے ایسا نہ ہونا سبب،برضاورغبت آپکو اجازت دیا،اس کا خرابانہ ہونا سبب دوسرے نکاح کی اجازت دیا تاکہ خدائے پاك مجھ کو اپنے فضل سے مرتکب گناہ نہ کرے،اس خط کو بطور طلاقنامہ کے تصور فرمائیں اگر آپ اس کا نکاح کرادیں گے تو مجھ کو کسی نوع کا عذر تکرار آگے نہیں اور نہ کروں گا صرف ڈیڑھ سوروپیہ نکاح میں صرف ہوا اس کا تو البتہ افسوس ہے کہ حج کا روپیہ خرچ ہوگیامگر کیا علاج ہے کچھ چارہ نہیں،مرضی مولٰی ازہمہ اولٰی۔آپ اپنے دل میں بھی اس امر کا رنج نہ کریں تحریر مختصر کو کثیر تصور فرمائیں،عمدہ سے اور مجھ سے اب کچھ سروکار نہ رہا جو رشتہ پہلے تھا وہی اب قائم رہے گا،سرمست خاں اس خط کو حرف بحرف پڑھ کر ماموں صاحب اور عمدہ کو بھی سُنادیں تاکہ اس پر شرعًا طلاق واجب ہوجائے،کیونکہ وہ میری بلااجازت گئی تو نکاح کے باہر ہونا اظہر من الشمس ہے،فقط بندہ طالع ورخاں ازمقام ساکولی۔

جس وقت یہ خط پہنچا سرمست خاں نے عمدہ اور اس کے والد نجم خاں کو سنادیا،بعد ایك ہفتہ کے طالع ورخاں اپنے خسر کے یہاں آئے اور کہنے لگے کہ میری زوجہ عمدہ کو میرے ساتھ روانہ کردو،نجم خاں نے روبروچند آدمیوں کے بھیجنے کا اقرار کیا پھر بعد دو٢ گھنٹہ کے طالع ورخاں لینے آئے تومعلوم ہو اکہ نجم خاں دیہات پر چلاگیا،بعد چند ماہ کے نجم خاں نے طالعورخاں سے صراحۃً کہہ دیا کہ ہم لڑکی کو کیسے روانہ کریں تم نے تو طلاقنامہ لکھ کر روانہ کردیا،پھربائیس٢٢ماہ کے بعد طالعور خان نے اپنے خسر کے نام یہ خط لکھا:

جناب ماموں صاحب!بعد سلام علیك واضح ہو میں نے یہاں پر کئی علماء سے دریافت کیا سب


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن