دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

پاس نہ آئے تو جہاں پر چاہے جا،تجھے اختیار ہے تیرے دل کا اور مجھے اختیار ہے اپنے دل کا۔"لہذا عورت نے ان الفاظ کو طلاق سمجھ کر اپنے کو بائن کرلیا لہذا فرمائیے کہ یہ طلاق ہوئی یانہیں؟اور عورت بعد عدّت دوسرے سے عقد کرسکتی ہے یانہیں ؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

اس صورت میں طلاق ہونا نیت شوہر پر موقوف ہے عورت کو کوئی اختیار نہیں کہ بطورِ خود اپنے آپ کو مطلقہ سمجھے،شوہر اگر قسم سے کہہ دے گا کہ میں نے ان لفظوں سے طلاق کی نیت نہ کی تھی تو ہرگزطلاق نہ مانی جائے گی اور وُہ بدستور اس کی زوجہ ہوگی،ہاں اگر قسم کھانے سے انکار کرے تو حاکم شرعی کے حضور نالش کی جائے اگر شوہر اس کے سامنے بھی حلف سے انکار کرے گا تو طلاق ثابت ہوجائے گی،وھوتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٣١٤:             از شہر بریلی                ٦شوال ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ غصہ کی حالت میں اور دوران طلب طلاق میں زید نے اپنی ساس اور خسر سے کہا اگر میں پسند نہیں ہوں تو دوسرے سے نکاح کردو یا شادی کردو،سا نے جواب میں کہا ہاں تو پسند نہیں ہے اس سے نکاح ٹوٹ گیا نہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

حالت حالت مذ اکرہ وغضب ہے اور لفظ نہ محتمل رد نہ محتمل سبّ ہے لہذا طلاق ہوگئی اور عورت نکاح سے نکل گئی ھذا ما عندی(یہ جواب میرے ہاں ہے۔ت)واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ٣١٥:ازجیت پور کاٹھیاواڑ جامع مسجد مدرسہ معرفت جناب مولوی سیّد غلام حیدر صاحب مسئولہ مولوی جمیل الرحمٰن صاحب رضوی بریلی              ١٤ذیقعدہ ١٣٣٩ھ،

کیا حکم ہے شریعت مطہرہ کا اس مسئلہ میں کہ زیدنے اپنی بی بی ہند ہ پر سخت غصہ ہوکر بحالت غصہ یہ کہا کہ"تواپنے گھر کو جا میرے کام کی نہیں،میں نے تجھ کو طلاق دی"۔ہندہ کو آٹھ ماہ کا حمل ہے زید حلف اٹھاتا ہے کہ"میں نے فقط تنبیہ کے لئے یہ الفاظ کہے تھے ہرگز ایسے الفاظ طلاق کی غرض سے نہ کہے تھے اور میں اس وقت غصہ میں آپے سے باہر تھا"،اب زید و ہندہ کیا کرنا چاہئے؟ اگر حلالہ لازم آتا ہو،تو کوئی صورت شریعتِ مطہرہ نے ایسی بھی بتائی ہے کہ حلالہ نہ کرنا پڑے اور زید وہندہ کے تعلقات قائم رہیں یا قائم ہوجائیں۔بینواتوجروا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن