دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

حالت مے نوشی وہار کی سوزش قمار بازی میں بیوی اپنی سے روپیہ طلب کیا،روپیہ دینے میں بیوی نے تسہل کیا یہ سمجھ کر کہ حالتِ غیر ہے اس وجہ سے تشدد ہے نیز یہ بھی خیال کیا کہ بچّوں کو تکلیف نہ ہو،یہ سستی کرنا اور انکارروپیہ سے کرنا اس کو اس قدرناگوار ہوا کہ یہ تحریر لکھ کر دے دی جو حضور کے پیش نظر ہے:

نقل تحریر:مسمّاۃ عائشہ بیگم کو اختیار دیتا ہوں کہ وہ چاہے کسی کے ساتھ عقد کرے یابیٹھی رہے مجھے کچھ عذر نہیں ہے۔عنایت اﷲ ولد محمد مصطفی ساکن بریلی شہر کہنہ محلہ قرولی مورخہ ٧ جولائی ١٩١٩ء۔

الجواب:

اگریہ تحریر اس نے بہ نیت طلاق لکھی یعنی"میں نے اسے طلاق دے کر آزاد خود مختار کردیا چاہے تو دوسرے سے نکاح کرلے"جب تو ایك طلاق بائن ہوگی عورت نکاح سے نکل گئی عورت کواختیار ہے کہ بعد عدت جس سے چاہے نکاح کرلے اور اگرنیتِ طلاق سے نہ لکھی تو طلاق نہ ہوئی یہ بات کہ طلاق کی نیت نہ تھی زید کے حلف پر ہے اگر وُہ قسم کھا کر کہہ دے گا کہ میں نے اس سے اسے اپنے نکاح سے خارج کرنے کی نیت نہ کی تھی مان لیں گے اور حکمِ طلاق نہ دیں گے،اگر زید جُھوٹا حلف کرے گا وبال اس پر ہے۔درمختار میں ہے:

والقول لہ بیمینہ فی عدم النیۃ ویکفی تحلیفھالہ فی منزلہ[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اس کی بات قسم کے ساتھ تسلیم کرلی جائے گی،اور بیوی کا گھر میں خاوند سے قسم لینا کافی ہوگا۔(ت)واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٣١١:                               از شہر بریلی کیمپ صدر مسئولہ حبیب احمد صاحب         ٢٠ذی الحجہ ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ ایك شخص کی شادی ہوئے عرصہ٩ سال کا ہُوا،شادی کرکے وُہ شخص صرف پندرہ روز اپنی زوجہ کے پاس رہا بعد میں وہ سفر کو چلاگیا اور ٩سال سے آوارہ پھرتا ہے،جب اس کے قیام کی خبر دہلی میں معلوم ہوئی اس کی زوجہ اس کے پاس گئی اس نے کہا"تُویہاں سے چلی جا ورنہ تیری ناك کاٹ لوں گا،جو تیرادل چاہے وہ تُوکر،میرے پاس مت آ۔"عورت نوجوان ہے شوہر متذکرہ بالا پر کیا نکاح جائر رہا؟

الجواب:

اگر اس کی نیت ان لفظوں سے طلاق کی نیت ہونا ثابت ہوجائے حکمِ طالق دے دیں گے ورنہ


 

 



[1] درمختار باب الکنایات مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن