دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مگر لفظ آزاد کیا میں عورت کی طرف اضافت نہیں تو اگر بحلف کہہ دے گا کہ عورت کی نسبت نہ کہا تھا' تو طلاق کا اصلًا حکم نہ ہوگا اگر جُھوٹا حلف کرے گا تو اس کا پھر زنا کا وبال اور عذابِ شدید کا استحقاق اُس پر ہے۔خانیہ وبزازیہ میں ہے:

لاتخرجی الاباذنی فانی حلفت بالطلاق فخرجت لا یقع لعدم ذکر حلفہ بطلاقھا ویحتمل الحلف بطلاق غیرھا فالقول لہ١[1]

"تُومیری اجازت کے بغیر مت نکل کیونکہ میں نے طلاق کی قسم کھائی ہے"کہا،تو عورت نکل گئی،طلاق نہ ہوگی کیونکہ بیوی کی طلاق کی قسم نہ کہا،اور احتمال ہے کہ کسی دوسری عورت کی طلاق مرادلی ہے لہذا شوہر کی وضاحت کا اعتبار کیا جائے گا۔(ت)

بالجملہ اگر"طلاق طلاق"سے نیت طلاق کی اقرار کرے تو تین طلاقیں ہوگئیں ورنہ ایك بائن کا حکم ہے،عورت نکاح سے نکل گئی،عدت میں خواہ بعد عدت اس سے دوبارہ نکاح کرسکتا ہے مگریہ کہ بحلف کہے کہ لفظ"آزاد کیا"اس زوجہ کی نسبت نہ کہا تھا تو اب اس سے حلف لیں گے کہ"چلی جا"سے اس عورت کو طلاقِ بائن کا ارادہ کیا تھا یانہیں،اگر اس پر بھی حلف کرلے گا تواصلًا حکمِ طلاق نہ ہوگا،اور اگر اس پر حلف سے انکار کرے تو قاضی کے حضور پیش کیاجائے اگر حاکم کے سامنے بھی انکار کرے تو ایك طلاق بائن کا حکم دیا جائے گا،عورت نکاح سے نکل گئی،غصّہ یا حمل یا عورت کا دُور ہونا کچھ منافیِ طلاق نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٣٠٩:                             از شاہجہان پور محلہ مہمند گڑھی مرسلہ حافظ نذیر حسن صاحب        ٢٦صفر ١٣٣٧ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی عورت کو عرصہ سات برس سے چھوڑرکھا اور اس کا اصلًا خبر گیراں نہیں ہوتا ہے،نہ روٹی دیتا ہے نہ کپڑا دیتا ہے اور نہ طلاق دیتا ہے کہ اس کا دوسری جگہ نکاح کردیا جائے اور اس کا کوئی علاقہ بندوں سے دستگیر نہیں ہے کہ اس کا نان نفقہ کسی طرح پر چل سکے سخت مجبور ہے،اب جو حکم صاحبانِ شرع متین کا ہواس پر عمل کیا جائے،بیان کرو اجر پاؤ،اور اس مدت کے درمیان میں مسماۃ نے اس بات کی بہت کوشش کی کہ اب میرا شوہر مجھ کو رخصت کرلیجاوے اور بطور اپنی زوجہ کے مجھ کو سمجھے،اس کے واسطے مسمّاۃ نے چند خط بھی روانہ کئے اور آدمیوں کو بھی بھیجا لیکن شوہر نے کچھ توجہ نہیں کی،پھر اس کے بعد خود بھی گئی،پھربھی اس نے نہیں رکھا واپس کردیا،تب مجبور ہوکرعدالت سے نان نفقہ کا دعوٰی کیا وہاں اس نے روٹی کپڑا


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الطلاق نولکشور لکھنؤ ١/٢١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن