دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مستحق عذابِ نار ہوگا،عورت کے پاس جانا اس کے لئے زنا ہوگا عورت پر الزام نہ ہوگا۔خلاصہ پھر ہندیہ میں ہے:

سکران ھربت منہ امرأتہ فتبعھا ولم یظفربھا فقال بالفارسیۃ بسہ طلاق ان قال عنیت امرأتی یقع وان لم یقل شیئا لایقعٍ[1]۔

ایك نشے والے کی بیوی اس سے بھاگ گئی تو یہ اس کے پیچھے بھاگا اور کامیاب نہ ہوا تو(بالفاظ فارسی)کہا"تین طلاق"بعد میں اگر وُہ کہتا ہے کہ میں نے بیوی کو کہا تھا،تو طلاق واقع ہوجائے گی،اور اگر کچھ نہ کہاتو طلاق نہ ہوگی۔(ت)

وجیز کردری پھر انقرویہ میں ہے:

فرت ولم یظفر بھا فقال سہ طلاق ان قال اردت امرأتی یقع والالا[2]۔

بیوی بھاگی تو کامیاب نہ ہونے پر اس نے کہا"تین طلاق"اگر بعد میں کہے"میں نے بیوی کو کہا ہے"تو طلاق ہوگی ورنہ نہیں۔(ت)

پھر اگر وہ اقرار مذکور کرلے جب تو کوئی بحث ہی نہ رہی کہ تین طلاقیں ہوگئیں اور اگر اقرار نہ کرے تو یہ الفاظ خارج ہوکر دو٢ لفظ رہے"چلی جا"اور"آزاد کیا"پہلا لفظ مطلقًا محتاجِ نیت نہیں ہے۔درمختار میں:اذھبی یحتمل ردا[3] (کیونکہ جواب بن سکتا ہے۔ت)اگر قسم کھاکرکہے کہ بہ نیت تفریق زن نہ کہا تھا،تو اس لفظ سے طلاق نہ مانیں گے یہ قسم مکان ہی پر کافی ہے حاکم کے سامنے ہونا ضرور نہیں،اگر جُھوٹی قسم کھائے گا تو اس کا بھی پھرزنا کا وبال اس پر ہے،درمختار میں ہے:

یکفی تحلیفھا لہ فی منزلہ[4]۔

خاوند سے گھر میں ہی قسم لے لینا کافی ہے(ت)

دوسرا لفظ"آزاد کیا"اگر چہ نہ محتملِ رَد ہے نہ محتملِ سبّ،اور حالتِ غضب ہے تو طلاق مطلقًا ہونی چاہئے تھی،درمختار میں ہے:

انت حرۃ لایحتمل السب والرد[5]۔

"تُوآزاد ہے"کہنا ڈانٹ اور جواب نہیں بن سکتا۔(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ الفصل السابع فی الطلاق بالفاظ الفارسیۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٨٢

[2] فتاوٰی انقرویہ کتاب الطلاق  دارالاشاعت العربیہ قندھار افغانستان١/٧٤

[3] درمختار  باب الکنایات  مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٢٤

[4] درمختار باب الکنایات  مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٢٤

[5] درمختار  باب الکنایات  مطبع مجتبائی دہلی  ١/٢٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن