دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

جمھور الصحابۃ والتابعین رضی اﷲتعالٰی عنھم وحیث کانت مخالفتھم للتھمۃ فینبغی ان یتحری بہ محالھا والناس الذین ھم مظانھا ولھذا فصل السغدی بمامر اھ واقرہ فی البحر والنھر ١[1]اھ اقول: وانما اسند الامر الی اقرارہ لان قولہ"نکل جا"یحتمل الرد کما نصوا علیہ و قولہ"تعلق نہیں"یحتمل السب کما حققناہ فی جدالممتار والحال حال الغضب فلایحکم بالطلاق الااذا اقر بالنیّۃ و"چھوڑنا"من الصریح بلساننا فان کان قولہ"اسی تاریخ سے"الخ راجعا الی ذینك اللفظین،کان اقرار بالنیۃ،فالعدۃ مذذاك بالاجماع وان فرض علی خلاف الظاھر صرفہ عن الکلام المعروف الی کلام باطن مجہول اوجعل اقرار کاذبا کاف انشاء مسند افالعدۃ مذذاك بحکم التوفیق۔واﷲتعالٰی اعلم۔

بحر میں فرمایا دونوں کلاموں میں یہ توفیق اِن شاء اﷲ درست ہے،اور فتح میں ہے کہ متاخرین کا فتوٰی ائمہ اربعہ، جمہور صحابہ اور تابعین رضی اﷲتعالٰی عنہم کے مخالف ہے اور متاخرین کا یہ فتوٰی مقام تہمت کے لئے ہے، لہذامناسب ہے کہ موقع محل کے متعلق سوچ بچار سے کام لیاجائے،اور لوگوں میں ایسے واقعات پائے جاتے ہیں،اسی لئے سغدی نے اس کی تفصیل واضح کرتے ہوئے مذکورہ موافقت بیان کی ہے اھ،اور اس کو بحر اور نہر میں ثابت رکھا ہے اھ اقول:(میں کہتاہوں)اور خاوند کے اقرار سے حکم متعلق اس لئے ہوگا کہ خاوند کا کہنا"نکل جا"جواب بننے کا احتمال رکھتا ہے جیسا کہ فقہاء نے اس پرنص کی ہے،اور خاوند کا کہنا"تعلق نہیں"ڈانٹ کا احتمال رکھتا ہے جیسا کہ ہم نے جدالممتار حاشیہ ردالمحتار میں تحقیق کی ہے جبکہ حالت بھی غضب والی ہے تو اس وقت تك طلاق کا حکم نہ ہوگا جب تك طلاق کی نیت کا اقرارنہ کرے،اور لفظ"چھوڑنا"ہماری زبان میں صریح طلاق ہے،اس لئے خاوند کا کہنا"اسی تاریخ سے الخ"اگر پہلے دونوں لفظوں کی طرف راجح ہو تو یہ نیت طلاق کا اقرار قرار پائے گا لہذا عدت کا شمار بالاجماع اسی تاریخ سے ہوگا،اور اگر اس کی بات کو معروف معنی کے بجائے مجہول اور مخفی معنی کی طرف پھیراجائے یا اقرار کو جھوٹ قرار دیاجائے،اگرچہ یہ خلافِ ظاہرہے تاہم یہ انشاء ہوگا اور اس وقت کا اعتبار ہوگا لہذا عدت یہاں سے شمار ہوگی جیساکہ موافقت کی صورت میں ذکر ہوا ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔ (ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الکنایات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦١٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن