دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

پاس آنا چاہتی ہے،اس پر میرے شوہر نے یہ جواب دیا کہ"وہ میری بی بی تو اسی تاریخ سے نہیں رہی جب سے وُہ گئی ہے اور اسی تاریخ سے چھوڑچکا ہوں صرف اس کو پریشان کرنے کے واسطے چھوڑرکھا ہے"۔اب کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میں اپنے شوہر کی زوجیت میں رہی یانہیں؟

الجواب:

صورتِ مستفسرہ میں عورت پر ایك طلاق بائن ہوگئی اور وُہ اس کی زوجیت سے نکل گئی،اگراس روز سے آج تك جسے سائلہ چھ٦سال کا عرصہ بتاتی ہے اسے تین حیض شروع ہوکر ختم ہوگئے ہوں جیسا کہ ظاہر یہی ہے اس صورت میں اسے اختیار ہے جس سے چاہے نکاح کرلے،اور اگر شاید ابھی تین حیض نہ ہوئے ہوں تو جب ہوجائیں اس وقت اسے دوسرے سے نکاح جائز ہوگا اس لئے کہ وہ چھ٦برس سے طلاق دینے کا مقر ہے اور وُہ دونوں اسی وقت سے جدا ہیں تو عدت جبھی سے لی جائے گی۔ ردالمحتار میں ہے:

قال فی البحر وظاھر کلام محمد فی المبسوط وعبارۃ الکنز اعتبارھا من وقت الطلاق،الاان المتاخرین اختار و اوجوبھا من وقت الاقرار حتی لایحل لہ التزوج باختہا واربع سواھا زجرالہ حیث کتم طلاقھا وھو المختار کما فی الصغری اھ ووفق السغدی بحمل کلام محمد علی مااذاکان متفرقین من الوقت الذی اسند الطلاق الیہ،امااذاکانا مجتمعین فالکذب فی کلامھما ظاھر فلایصدقان فی الاسناد قال فی البحر وھذاھوالتوفیق ان شاء اﷲتعالٰی وفی الفتح ان فتوی المتاخرین مخالفۃ للائمۃ الاربعۃ و

بحرمیں فرمایا کہ مبسوط میں امام محمد کا ظاہر کلام اور کنز کی عبارت میں ہے کہ عدت کا اعتبار طلاق کے وقت سے ہے مگر متاخیرین نے اس میں اقرار کے وقت سے عدت کا وجوب مانا ہے اس لئے ایسے شخص کو بیوی کی بہن اور اس کی بیوی کے ماسواچارعوتوں سے نکال حلال نہ ہوگا جب تك اقرار کے بعد مکمل عدّت پوری نہ ہوجائے،متاخرین کایہ حکم طلاق کو چھپانے کی سزا کے طور پر ہے،اور یہی مختار ہے جیسا کہ صغرٰی میں ہے اھ،اور سغدی نے امام محمد اور متاخرین کے کلاموں میں موافقت پیداکرتے ہوئے کہاکہ امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی کے کلام کا محمل یہ ہے کہ جب خاوند وبیوی بیان کردہ وقتِ طلاق سے علیحدگی اختیار کرچکے ہوں،اور اگروُہ دونوں اس وقت سے وقتِ اقرار تك اکٹھے رہ رہے ہوں،تو دونوں کا جھوٹ ظاہر ہے لہذا وقت کے بیان میں دونوں کی تصدیق نہ کی جائے گی(اور اقرار کے وقت سے ہی عدت شمار ہوگی)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن