دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

الجواب:

بکر نے جو حکم لگایا تھا کہ یہ نکاح نہ ہوا اور تمتع زنا ہوگا یہ شریعت مطہرہ پر اس کا افتراء تھا،اسی پر اپنی خطا کا اقرار لازم ہے،اگر اصرار کرے تو وہی بدعتی ہے کہ احکامِ شریعت کو نہیں مانتا اور اپنے گھڑے حکم پر جما ہے اس وقت تك اگر اس کا افتراء نادانستہ تھا اور اب جان کر مُصر ہوگا تو قصدًا مفتری علی اﷲ ہوگا۔اوراﷲعزوجل فرماتا ہے:

اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ [1]۔

جھوٹا افتراء وہ لوگ بناتے ہیں جو ایمان نہیں لاتے۔(ت)

اوراﷲ عزوجل فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ [2]۔

بیشك جو لوگ اﷲتعالٰی پر جھوٹ افتراء بازی کرتے ہیں وُہ فلاح نہیں پائیں گے۔(ت)

اس کا یہ طمع کی رشوت دیناکہ ہم تمہاری عزت بڑھادیں گے ناپاك ومردود ہے،عزت سب اﷲکے ہاتھ ہے،

اَیَبْتَغُوۡنَ عِنۡدَہُمُ الْعِزَّۃَ فَاِنَّ الۡعِزَّۃَ لِلہِ جَمِیۡعًا ﴿۱۳۹﴾ؕ[3]۔

کیا وُہ ان کے ہاں عزت چاہتے ہیں تو عزت ساری کی ساری بیشك اﷲتعالٰی کے لئے ہے(ت)

دانستہ حق کو باطل کہنا اور حق سے رجوع کرکے اس میں اپنا شبہہ بتانا موجب عزت نہیں دارین میں سخت ذلت کا باعث ہے، خلفائے راشدین وائمہ مجتہدین رضی اﷲتعالٰی عنہم نے کبھی رجوع عن الحق نہ فرمائی ان کا اس طرح ذکر بلاشبہہ توہین ہے بکر بے ادب مختل الدین ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٣٠٥:            ازمارہرہ ضلع ایٹہ عقب تھانہ مرسلہ عصمت اﷲخاں قادری          ٩ جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ

مسمّاۃ مجیدن جس کی عمر قریب ٩سال کے تھی اس کا نکاح اس کی پھپی کے لڑکے رحیم خاں سے ہوا،کبھی میل جول عورت مرد کا جیسا ہونا چاہئے نہ ہوا،اس وقت مجیدن کی عمرقریب ١٣سال کے ہے اس کے شوہر نے گاؤں میں مشہور کیا کہ وُہ مرد نہیں ہے نہ عورت کے قابل،چند آدمی اپنے رشتہ داراور غیرلوگوں


 

 



[1] القرآن ٦/١٠٥

[2] القرآن ١٠/٩٦

[3] القرآن  ٤/١٣٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن