دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

لہذا وہ"تو جدا ہوتجھے طلاق ہے"کی طرح ہے،واﷲتعالٰی اعلم(ت)

وقتِ اقرار سے عدت معتبر ہونا کہ برخلاف ائمہ اربعہ وجمہور صحابہ وتابعین رضی اﷲتعالٰی عنہم اجمعین فتوائے متاخرین ہے صرف محل تہمت میں ہے اور وُہ بھی وہاں کہ طلاق صرف اقرار سے ثابت ہواگر پہلے سے معلوم ہے تو بلاشبہہ بالاجماع وقت طلاق ہی سے عدت ہے،یوں ہی اگر پہلے سے طلاق کا ثبوت نہیں مگر جس وقت سے طلاق دینا بیان کرتا ہے جب سے زوجہ کو جُدا کردیا ہے تو اس صورت سے بھی فتوائے متاخرین متعلق نہیں،اور یہاں یہ دونوں باتیں موجود ہیں طلاق قبل اقرار ثابت ہے اور اس وقت سے وُہ اسے جُدا بھی کرچُکا تو یہاں وقت اقرار سے عدت لیناصراحۃً باطل وخلاف اجماع ہے۔ردالمحتار میں ہے:

قال فی البحر ظاھر کلام محمد فی المبسوط وعبارۃ الکنز اعتبارھا من وقت الطلاق الاان المتاخرین اختار وا وجوبھا من وقت الاقرار حتی لایحل لہ التزوج باختھا واربع سواھا زجرالہ حیث کتم طلاقھا،وھو المختار کما فی الصغری اھ و وفق السغدی بحمل کلام محمد علی مااذاکان متفرقین من الوقت الذی اسند الطلاق الیہ،اما اذاکان مجتمعین فالکذب فی کلامھما ظاھر لایصدقان فی الاسناد،قال فی البحروھذا ھو التوفیق ان شاء اﷲ تعالٰی وفی الفتح ان فتوی المتاخرین مخالفۃ للائمۃ الاربعۃ وجمہور الصحابہ والتابعین وحیث کانت مخالفتھم للتھمۃ فینبغی ان یتحری بہ محالھا و الناس الذین ھم مظانھا،ولہذا فصل السغدی  بما مراھ  ملخصاو

بحر میں فرمایا کہ امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی کا مبسوط میں ظاہر کلام اور کنز کی عبارت میں ہے کہ عدت کا اعتبار طلاق کے وقت سے ہے مگر متاخرین نے اس میں اقرار کے وقت سے عدت کا وجوب مانا ہے،اس لئے اس کو بیوی کی بہن اور اس کے ماسوازائد چارعورتوں سے نکاح حلال نہ ہوگا جب تك اقرار کے بعد مکمل عدت پوری نہ ہوجائے،متاخرین کایہ حکم طلاق کو چھپانے کی سزا کے طور پر ہے اور یہی مختار ہے جیسا کہ صغرٰی میں ہے اھ،اور سغدی نے امام محمد اور متاخرین کے کلاموں میں موافقت پیدا کرتے ہوئے یُوں کہا کہ امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی کے کلام کا محمل یہ ہے کہ جب خاوند اور بیوی بیان کردہ وقتِ طلاق سے علیحدگی اختیار کرچکے ہوں اور اگر وہ دونوں اس وقت سے اب اقرار تك اکٹھے رہ رہے ہوں توپھر طلاق کے لئے بیان کردہ وقت میں دونوں کا جھوٹ ظاہر ہے اس لئے وقت کے بیان میں تصدیق نہ کی جائے گی(اور اقرار کے وقت سے ہی

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن