دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

بعد کہنے ان الفاظ کے تفرقہ وقطع تعلق بعد زمانہ ڈیڑھ سال کے دوسرے مرد نے اس عورت سے نکاح کرنا چاہا بعض نے کہا کہ اسے شوہر نے طلاق نہیں دیا ہے،شوہر سے پوچھا کہ تم نے طلاق دی ہے یانہیں،اس نے بیان کیا کہ ڈیڑھ دوسال سے میں نے اس کو چھوڑدیاہے اور کوئی واسطہ وسروکار نہیں ہے اور وُہ داخل طلاق ہے اور طلاق ہی جانئے،سوال یہ ہے کہ واسطہ وسروکار نہیں اورمیں نے اسی کو چھوڑدیاہے،طلاق بالکنایہ محتاج نیت ودلالت حا ل کی ہے،عرصہ ڈیڑھ دوبرس سے باہمی تفرقہ وقطع تعلق رکھنا موافق قولِ ثانی امام محمد کے جو مختار سغدی ہے دلیل اوپر نیت طلاق کے ہے تیسرا جملہ داخل طلاق یاطلاق ہی جانیے صریح ہے،پس وقوعِ طلاق مسند زمان ماض اندر مدّت ڈیڑھ دوسال کے ثابت ہے یانہیں اور انقضائے عدت زمانہ وقوع طلاق سے عرصہ ڈیڑھ دوسال کے اندر موافق روایات فقہیہ متعلق ہے یانہیں،اور یہ دوسرا نکاح بعد ڈیڑھ دوسال کے صحیح ہوا یانہیں،زید بسند کتب معتبرہ فقہیہ ہدایہ وبحر وفتح وغیرہ ثابت کرتا ہے کہ جب وقوعِ طلاق باسناد سند زمان ماض متعلق ہے اور طلاق سبب عدت تو عدت اندر ڈیڑھ دوسال کے گزرگئی نکاح دوسرا صحیح ہے بکر کہتا ہے کہ نہیں بلکہ وقتِ اقرار سے عدت محسوب ہوگی یہ دوسرا نکاح باطل ہے بلکہ تمتع فیما بین داخلِ زنا،پس قول بکر کا صحیح ہے یازید کا؟

الجواب

"مجھ کو تجھ سے کوئی سروکار نہیں"یہ تو الفاظ طلاق سے ہی نہیں،

کقولہ لاحاجۃ لی فیك لااشتھیک١[1]کمانص علیہ فی العلمگیریۃ وغیرہا۔

جیسا کہ خاوند کہے"مجھے تجھ میں حاجت نہیں،تجھ میں میری خواہش نہیں ہے،جیسا کہ عالمگیری وغیرہ میں اس پر نص موجود ہے(ت)

"مجھ سے تجھ سے کوئی واسطہ نہیں"یہ ضرور کنایاتِ طلاق سے ہے کقولہ لم یبق بینی وبینك شیئ[2] (جیسا کہ یُوں کہے میرے اور تیرے درمیان کچھ نہیں ہے۔ت)اور"میں نے تجھ کو چھوڑدیا"یہ لفظ صریح ہے کما بیناہ فیما علقناہ علی ردالمحتار(جیسا کہ ہم نے ردالمحتار کے حاشیہ میں اس کو بیان کردیا ہے۔ت)اب اگر اُس نے ان لفظوں سے کہ"مجھ سے تجھ سے کوئی واسطہ نہیں"طلاق کی نیّت کی تھی تو دوطلاقیں بائن ہوگئیں،


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ الفصل الخامس فی الکنایات نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٧٥

[2] فتاوٰی ہندیہ الفصل الخامس فی الکنایات نورانی کتب خانہ پشاور  ۱/٣٧٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن