دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

محمودہ کو سخت وسُست کہا گیا اور ہرطرح کی تکلیف خوردونوش اور صوم وصلاۃ کی دی گئی اور آخرکارخالد نے محمودہ کو باپ کے گھر پہنچادیا،کچھ عرصہ بعد والدہ و نانی خالد کی آئیں اور خدا اور رسول کو درمیان میں ڈال کر اور اقرار اس بات کا کرکے کہ اب لڑکی کو تکلیف نہ ہوگی اور اس کو ناخوش نہ رکھاجائے گا محمودہ کو رخصت کرالے گئیں،دس پندرہ یوم تك محمودہ وہاں رہی،مگر قسم اور اقرار کی پابندی نہ دیکھ کروہ میکہ چلی آئی غرضیکہ اس عرصہ چار سال میں چار پانچ مرتبہ ایسا ہی اتفاق ہوا،اخیر مرتبہ خالد کے باپ نے حلف لیا اور ذمہ دار ہُوا اور لڑکی کو رخصت کرالے گیا۔لیکن کچھ عرصہ بعد خالد نے محمودہ سے بات چیت کرنا گھر میں آناچھوڑدیااور بالآخر زیور وکپڑا اتارکریہ کہہ کر کہ اب عمر بھر کوجاؤ ہم سے کوئی واسطہ اور تعلق نہیں اس کو میکے میں پہنچادیا اور ایك جماعت کثیر کے جلسہ میں جس میں چند اصحاب نمازی اور پابندِ صوم وصلوٰۃ موجود تھے کہا کہ ہم نے اب دربہ ہی پھونك دیا اور مجھ سے ومحمودہ سے کوئی تعلق نہیں رہا اور جب سے اب تك کوئی خبر گیری نہ لی۔

الجواب:

لوگ بہت گول سوال کرتے ہیں کچھ نہ بتایا کہ نکاح کے وقت محمودہ بالغہ تھی یانابالغہ،چودہ سال کی عمر میں دونوں باتیں محتمل ہیں،اگر عارضہ ماہواری آتا ہو بالغہ ہے ورنہ نابالغہ،یہ نہیں بتایا گیا کہ ا گر بالغہ تھی تو اس کا اذن لیاگیا یانہیں،اور نابالغہ تھی تو باپ نے اس نکاح کو سُن کرکیا کہااور یہ رخصت کس کی اجازت سے ہوئی۔جب تك ان باتوں کی تفصیل نہ بتائی جائے حکم متعین نہیں ہوسکتا،اور ہرشق کا حکم بتانا خلاف مصلحت شرعیہ ہے،تقریر سوال سے ظاہر ہے کہ نکاح کو صحیح مان کر طلاق کی نسبت استفسار ہے کہ ان لفظوں سے ہوئی یانہیں،اگر وُہ واقعی لامذہب ہے بایں معنی کہ زندیق ودہریہ ہے کوئی دین نہیں رکھتا یابایں معنی کہ وہابی غیرمقلد ہے جب تو نکاح ہی نہ ہُوا طلاق کیسی،اور اگر بایں معنی کہا کہ دین کے احکام پر قائم نہیں،ہر قسم کے لوگوں سے میل جول ہے،تو اگر نکاح صحیح فرض کرلیاجائے جس کی حقیقت بغیر امور مذکورہ کے واضح نہ ہوگی تو طلاق کی نسبت اتنا جواب ہے کہ یہ الفاظ کنایہ ہیں،طلاق اس کی نیت پر موقوف ہے،اگر بہ نیت طلاق کہے ایك طلاق بائن ہوگئی،عورت نکاح سے نکل گئی ورنہ نہیں،اور نیت ہونے نہ ہونے میں مرد کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہے،کما فی الدرالمختار وغیرہ(جیسا کہ درمختاروغیرہ میں ہے۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٣٠٣:                           از رانچی اوپربازار مرسلہ جناب عبدالرب                    ٧جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ

شوہر نے اپنی بی بی سے کہا کہ مجھ سے اور تجھ سے کوئی سروکار واسطہ نہیں میں نے تجھ کو چھوڑ دیا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن